سوال نمبر 386
السلام علیکم ورحمتہ
سوال کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ ذیل میں زید نے اپنی بیوی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجہے تمہاری ضرورت نہیں تم اپنے میکے چلی جاوُ اسکے یہ کہنے سے کیاطلاق واقع ہوگی یا نہیں؟مع حوالہ جواب عنا یت فرمایئں
سائل محمد غفران نوری بریلی شریف
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب مجہے تمہاری ضرورت نہیں تم اپنے میکے چلی جاوُ اس جملے سے طلاق واقع نہ ہوئی ہاں اگر طلاق کی نیت سے کہا ہو تو طلاق بائن واقع ہوگئی یعنی بیوی اسی وقت نکاح سے نکل گئی اب اس کو رکھنا چاہیے ہے تو عدت کے اندر یا عدت کے باہر نئے مہر کے ساتھ نکاح کرے. (کتب فقہ وفتاوی) واللہ اعلم بالصواب
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی
0 تبصرے