علی اصغر رضی اللہ تعالٰی عنہ کو معصوم کہنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 387

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
سوال:--- کیا حضرت علی اصغر کو معصوم علی اصغر کہنا درست ہے؟
محمد وسیم القادری اترولہ





وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ
      الجواب 
انبیائے کرام اور ملائکہ کے علاوہ کسی اور کو معصوم کہنا جائز نہیں یہ انبیائے کرام اور ملائکہ کی خصوصیات میں سے ہے 
جیسا کہ 
شرح عقائد کی شرح النبراس میں ہے
الملئکۃ عباداللہ العاملون بامرہ یرید انھم معصومون 
ملائکہ اللہ کے بندے اور بحکم الہی تمام احکام الہی کے عامل ہیں اور اس سے مراد وہ معصوم ہیں 
اور شرح عقائد میں علامہ سعدالدین تفتا زانی فر ماتے ہیں 
ان الانبیاء علیھم السلام معصومون 
اور اسی سوال کے تعلق سے مجد د دین و ملت سرکار اعلی حضرت فتوی رضویہ میں فرماتے ہیں کہ 
بشر میں انبیاء کے علاوہ کوئ معصوم نہیں 
فتاوی رضویہ جلد 14 
ان عبارتوں سے صاف ظاہر ہے کہ ملائکہ اور انبیائے کرام کے علاوہ کوئ معصوم نہیں ہے اس لئے کسی کو معصوم کہنا جائز نہیں 
اور اسی کے تعلق سے خلیفہ اعلی حضرت حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرما تے ہیں 
کہ نبی کا معصوم ہونا عصمت انبیاء کے لئے ضروری ہے اور یہ انبیاء کرام اور ملائکہ کا خاصہ ہے
بہار شریعت حصہ اول
رہی بات بچوں کو معصوم کہنے کی تو بچوں کو معصوم کہنا اس معنی میں ہوتا ہے جس میں شرعی اصطلاح نہیں اس لئے انھیں معصوم کہہ سکتے ہیں جب کہ معنی حقیقی مراد نہ ہو اس سے ثابت ہوا کہ حضرت اصغر رضی اللہ تعالی عنہ کو معصوم کہنا جائز ہے جب کہ معنی حقیقی مراد نہ ہو 


واللہ اعلم 
   محمد وسیم فیضی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney