کیا کسی صحابی نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا ہے؟

سوال نمبر 395

اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
 کس  صحابئ رسول ﷺ  نے حضرت جبریل علیہ السلام کو فرشتے کی شکل میں دیکھا ہے؟ 
مدلل جواب عنایت فرمائیں 
 سائل:----محمد سعید رضوی ممبٸ





وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

حضرات انبیاء علیھم السلام کے علاوہ کسی بشر نے حضرت جبریل علیہ السلام کو فرشتوں والے لباس میں نہیں دیکھا البتہ حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ نے انسانی صورت میں حضرت جبریل علیہ السلام کو دیکھا ہے -

 ایک مرتبہ حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ کے پاس جبریل علیہ السلام  ایک آدمی کی شکل میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے اے علی آپ باب مدینة العلم ہیں  ذرا جبریل کی تلاش تو کیجئیے  اور بتائیے اس وقت جبریل کہاں ہے ؟ حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ نے پہلے تو دائیں دیکھا پھر بائیں دیکھا  پھر زمین کی طرف دیکھا پھر اوپر دیکھا اور فرمایا اس وقت جبریل نہ تو آسمان میں نظر آیا نا ہی زمین میں کہیں  میرے خیال میں جبریل آپ ہی ہیں
  
نزہة المجالس ص ۳۵۲ 

بحوالہ سچی حکایات حصہ اول صفہ ۳۳۳ حکایت نمبر ۱۸۰


والله ورسولہ اعلم باالصواب

کتبـہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری 






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney