سوال نمبر 419
السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام امام شافعی ہو اور مقتدی حنفی ہو شافعی امام کے پیچھے عصر کی نماز ادا کرے تو کیا نماز ہو جائے گی کیونکہ شافعی حضرات کی نماز عصر کا وقت پہلے ہے اور حنفی حضرات کی نماز کا وقت عصر بعد میں ہے تو کیا حنفی حضرات کی نماز ہوگی یا نہیں حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی نوازش و کرم ہوگا سائل:-- محمد دلخوش رضا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے اگر نماز عصر میں وقت حنفی شروع ہونے کے بعد شافعی عصر ادا کرے تو حنفی کی نماز اس کے پیچھے ہوجائے گی ورنہ نہیں
اور حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک عصر کا اول وقت اس وقت ہوتا ہے جب کہ سایہ ایک مثل سے زیادہ ہو اور آخر وقت جواز سورج کے غروب ہونے تک ہے
جیسا کہ کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعہ جلد اول ص 183 میں ہے
یبتدی وقت العصر من زیادۃ ظل الشئی عن مثلہ و ینتہی الی غروب الشمس اہ
لہذا حنفی حضرات شافعیوں سے کہیں کہ اگر وہ مثل اول کے بعد نماز عصر پڑھتے ہیں تو ہم حنفیوں کی نماز ان کی اقتدا میں نہیں ہوگی
اور اگر مثلین کے بعد پڑھتے ہیں تو ان کی بھی ہوجائے گی اور ہماری بھی.. اس لئے وہ مثلین کے بعد ہی پڑھیں اگر وہ اس بات کو مان لیں تو حنفی حضرات عصر کی نماز شافعیوں کی اقتدا میں ادا کریں ورنہ الگ حنفی وقت شروع ہونے پر پڑھیں
فتاوی فقہ ملت جلد اول ص 145/146
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
بتاریخ 12 محرم الحرام 1441ھ بروز جمعرات
کتبہ
غلام غوث اجملی
0 تبصرے