آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کوئی شخص شرعی مسافر کب ہوگا اور اس کا کیا حکم ہے

سوال نمبر 431

  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مسافر کی نماز  قصر کے متعلق عریضہ ہے
92 کلومیٹر کے بعد قصر شروع ہوتی ہے یا گھر سے نکلنے کے ساتھ ہی جیسے ریلوے اسٹیشن  پہونچے اب ہم قصر پڑھ سکتے ہیں خلاصہ فرما دیں  نوازش ہوگی 
 سائل  -  محمد سعی خان مشاھدی  میرج شریف ضلع ساںگلی مہاراشٹرا





وعلیکم السلام و رحمۃ الله و برکاته
الجـواب بعــون الملک الـوھاب

صورت مسٸولہ میں جب کسی کا ارادہ کم از کم ٩٢ کیلو میٹر چلنے کاہو تو وہ شرعی مسافر کہلاے گا

اقل سفرتتغیربہ الاحکام مسیرة ثلاثة ایام من اقصر ایام السنة ٕسیروسط مع الاستراحات کذا فی نورالایضاح

 دور حاضر میں تین دن کا حساب ٩٢ کیلومیٹر سے کیاگیا ہے جب کوئی اپنے شہر یاگاؤں سے مذکورہ صورت میں باہر نکل جائے تو اس پر مسافر کا حکم نافذ ہوگا

اجاوز بیوت مقامہ وجاوز ایضامااتصل بہ من فناٸہ
کذافی نورالایضاح باب صلوة المسافر ص ١٠٢

اور بہار شریعت حصہ چہارم صلوة المسافر  میں ہے
کہ محض نیت سے مسافر نہ ہوگا بلکہ مسافر کا حکم اس وقت سے ہے کہ بستی کی آبادی سے باہر ہوجائے
جیسے شہر میں ہے تو شہرسے اور گاؤں میں ہے تو گاؤں سے اور شہر والے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ شہر کے آس پاس جو آبادی ہے اس سے بھی باہر ہوجائے
اور ایساہی در مختار مع ردالمحتار جلد دوم میں ہے

اگر شرعی مسافت سفر کے بعد پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کا ارادہ ہو تو وہاں بھی قصر کریگا اور اگر پندرہ دن سے زیادہ  ٹہرنے  کا ارادہ ہوتو منزل پر پہونچنے کے بعدقصر نہیں .(کتب فقہ)

واللہ اعــلم  باالصواب
کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند

۱۷ محرم الحرام ١٤٤١ھ
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    زید اپنے گھر سے 500 کلومیٹر دور امامت کرتا ہے اگر زید 5 دن کے لئے اپنے گھر آئے تو قصر کرے یا نہ کرے

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney