مشروم کھانا کیسا

سوال نمبر 453

السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ مشروم کی سبزی کھانا کیسا ھے؟
المستفتی : نور الھدی نوری 





وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ 
جواب
 مشروم جسے عربی میں " الکمأة " اردو و فارسی میں " مشروم " اور ہماری یہاں " (کُوکُر متّا) یا (بھوپھور) کہتے ہیں یہ چھتری نما نبات جو برسات میں اگتی ہے اور اس کا کھانا  شرعاً جائز ہے "  لعدم مانع الشرعى " مانع شرعی کے نہ ہونے کی وجہ سے ، اور اصل اشیاء میں اباحت ہے جیسا کہ قواعد فقیہ میں ہے کہ " الاصل فى الأشياء إباحة " اھ
( قواعد فقیہ ص 58 ) اور حدیث شریف میں ہے کہ اس کے طبی فائدہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ اس کا عرق آنکھ کے لئے مفید ہے              
     حدیث:--
 قال رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم الكمأة من المن و ماءها شفاء للعين " اھ ( مشكوة المصابيح ، کتاب الطب الفصل الثالث )
لہذا اس کے کھانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ۔ 

واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ
کریم اللہ رضوی 
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی 
موبائل نمبر 7666456313






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney