شریعت کے نزدیک بلی پالنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 454

السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ بلی پالنا اور بیچنا از روئے شرع کیسا ہے؟ 

سائل محمد ساجد اختر مہاراشٹر





وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته

الجواب بعون الملک الوہاب 

بلی پالنا جائز ہے جبکہ اس کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے اور قید نہ کیا جائے (یعنی اسے کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے) 

حدیث شریف میں ہے
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ سَجَنَتْهَا حَتَّى مَاتَتْ، فَدَخَلَتْ فِيهَا النَّارَ، لاَ هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلاَ سَقَتْهَا، إِذْ حَبَسَتْهَا، وَلاَ هِيَ تَرَكَتْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ایک عورت کو بلی کے سبب عذاب دیا گیا۔ اس نے بلی کو باندھے رکھا، یہاں تک کہ وہ مر گئی ، پس وہ عورت جہنم میں داخل کی گئی ۔ کیونکہ نہ اسے کھلاتی تھی نہ پلاتی تھی اور ہمیشہ باندھے رکھتی تھی، چھوڑتی بھی نہ تھی تاکہ وہ کیڑے مکوڑے ہی کھاتی ۔‘‘

 صحیح مسلم، ج4، ص176، حدیث نمبر3482

فتاوی شامی میں ہے بلی کی خرید و فروخت جائز ہے۔
 بيع الكلب المعلم عندنا جائز، وكذا السنور وسباع الوحش والطير جائز معلماً أو غير معلم‘‘.
 جلد 5 ص 68 


اما بيع ذی ناب من السباع سوی الخنزير، کالکلب والفهد والاسد والنمر والذئب والهر ونحوها فجائز عند اصحابنا. ثم عندنا لافرق بين المعلم وغيرالمعلم فی الاصل فيجوز بيعه کيف ماکان و روی عن ابی يوسف انه لايجوز بيع الکلب العقور کما روی عن ابی حنيفة.

’’خنزیر کے علاوہ تمام درندوں مثلاً تیندوا، بھیڑیا، شیر، چیتا، بلی وغیرہ کی خرید و فروخت ہمارے اصحاب (حنفیہ) کے نزدیک جائز ہے۔ پھر ہمارے نزدیک اصل میں اس بات میں کوئی فرق نہیں کہ یہ جانور پڑھائے سدھائے ہوں، یا نہ ہوں۔ سو جیسے بھی ہوں ان کی تجارت جائز ہے۔ امام ابو یوسف اور امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک پاگل کتے کی بیع جائز نہیں‘‘۔
(عمدة القاری شرح صحيح البخاری، ج 12، ص 59)

والله تعالیٰ اعلم باالصواب

   کتبـــہ

 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا (الھند)
۱۱ ذی الحجہ ۱۴۴۰ھ
بروز منگل  ۱۳ اگست ۲۰۱۹






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney