آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

آب زم زم و ضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر پینا کیسا

سوال نمبر 457

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 سوال کیا آب زم زم اور وضو کا بچا ہوا پانی کھڑے ہوکر پینا درست ہے اگر درست ہے تو کہاں سے ثابت ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
محمد وسیم القادری اترولہ




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

آب زمزم کھڑے  ہوکر پینا سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت  ہونے کی بنا پر ہے  

 حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ  میں نے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم  کو زمزم کا پانی  پلایا  تو آپ نے اسے نوش فرمایا  جبکہ آپ کھڑے ہوئے تھے

بحوالہ  صحیح  بخاری  شریف  کتاب  الحج باب ما جاء فی زمزم  حدیث  1637 
 صحیح المسلم  کتاب الاشربہ باب فی الشرب فی زمزم قائما ح2027

 آب زمزم کھڑے ہوکر پینا  اسکے اظہار عظمت کی خاطر ہے 

  جیسے وضو کے مابقی ( بچا ہوا پانی)  کو بھی اظہار عظمت کی خاطر کھڑا ہو کر  پینا آداب  وضو  میں سے ہے 

وان یشرب  من فضل الوضو  قائما
نورالایضاح 

آب زمزم و وضو کا بچا ہوا پانی شفاء دیتا ہے اس لئے سب پانیوں  سے ممتاز  کرنے کے لئیے  کھڑے ہوکر پینا زیادہ  موزوں ہے

والله اعلم باالصواب
کتبـہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند 
 ۲۷محرم الحرام ١٤٤١ھ بروز جمعہ مبارکہ
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney