• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

9 مُحَرَّم بروز سنچر 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومنکاح وطلاقطلاق مغلظہ کے بعد بیوی کے ساتھ رہنا کیسا

طلاق مغلظہ کے بعد بیوی کے ساتھ رہنا کیسا

SRRazmi اکتوبر 02, 2019 نکاح وطلاق
سوال نمبر 458

السلام علیکم و رحمتہ اللہ تعالیٰ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کی زید نے اپنی بیوی کو طلاق مغلظہ دے دیا ہے پھر بھی زید اس کے ساتھ رہتا ہے تو کیا اس صورت میں زید کے ساتھ کھانا پینا کرنا درست ہے؟؟؟؟





وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب ھوالھادی الصواب
  طلاق مغلظہ کے بعد اب بغیر حلالہ اس عورت کو رکھنا حلال نہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
 فَاِنۡ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰى تَنۡكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهٗ
ترجمہ پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے (سورہ بقرہ آیت ۲۳۰)
زید مطلقہ بیوی کو رکھنے کے سبب گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اس لئے اس کے گھر کھانا پیناجائز نہیں  زید پر لازم ہے کہ اس عورت کو اپنے سے دور کردے اور سچے دل سے علانیہ توبہ کرے اور دوبارہ اس طرح غلطی نہ کرنے کا وعدہ کرے بعد توبہ کار خیر کرے کہ کار خیر توبہ میں معاون  ہوتےہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
 اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ  حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ  اللّٰہُ  غَفُوۡرًا  رَّحِیۡمًا﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
ترجمہ مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے.
بعد توبہ کھانے پینے میں حرج نہیں.
 التائب من الذنب کمن لاذنب لہ (الحدیث)
اور اگر بیوی کو دور نہ کرےتو سارے مسلمان ملکر اسکا بائیکاٹ کریں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے 
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ  فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ  الذِّکۡرٰی  مَعَ الۡقَوۡمِ  الظّٰلِمِیۡنَ﴿سورہ انعام ۶۸﴾
 ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ
حلالہ کاطریقہ یہ ہے کہ مطلقہ عورت عدت گزار کر کسی سنی صحیح العقیدہ مسلمان سے شادی کر لے اورشوہرثانی جماع بھی کرےکما فی الحدیث العسیلة پھر جب وہ طلاق دے دے یا اسکا انتقال ہوجائے تو پھر دوبارہ عدت گزار کر شوہر اول سے نکاح کر سکتی ہے
مطلقہ حائضہ غیرآئیسہ عورت کی عدت تین کامل حیض ہے اور اگر حاملہ ہے تواسکی عدت وضع حمل ہے


واللہ اعلم با الصواب 

کتبہ

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی

۳۰/محرم الحرام ۱۴۴۱ھ 
۳۰/ستمبر۲۰۱۹ء بروز پیر



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5312845

مشہور اشاعتیں

محرم الحرام میں ڈھول بجانے والے اور دیکھنے والوں کو ثواب سمجھ کر پانی پلانا کیسا ہے؟

تعزیہ کے سامنے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

کیا کسی دن مچھلی کھانا منع ہے؟

امام باڑا بنانا کیساہے؟

‎محرم میں بچوں کو فقیر بنانا کیسا ہے؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان