آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قعدے میں سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا

سوال نمبر 459

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کی امام اگر قعدہ  میں التحیات کے بجائے سورہ  فاتحہ پڑھا توکیا حکم ہے؟ 
سائل:- غلام احمد رضا نوری




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب 
صورت مسئولہ اگر سہواً التحیات کے بجائے سورہ فاتحہ پڑھ دیا تو سجدہ سہو واجب ہے
جیسا کہ کتب فقہ میں ہے تشہد پڑھنا بھول گیا اور سلام پھیر دیا پھر یاد آیا تو لوٹ آئے تشہد پڑھے اور سجدہ سہو کرے - یوں ہی اگر تشہد کی جگہ الحمد پڑھی سجدہ سہو واجب ہو گیا 
ردالمحتار کتاب الصلوة باب السجود السہو  ج ۲ ص ۶۶۹

ایسا ہی  بہار شریعت  حصہ چہارم صفہ ۷۱۶ پر ہے 

والله اعلم باالصواب
کتبـــــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۳۰/محرم الحرام ١٤٤١ھ بروز پیر 
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney