آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سنت غیر مؤکدہ میں قعدہ میں التحیات و دعائے ماثورہ کا حکم

سوال نمبر 463

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام  کہ چار رکعت سنت غیر مؤکدہ میں دو رکعت کے قعدہ میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعا ماثور پڑھنا ضروری ہے یا نہیں  
سائل شمیم اختر امروہہ




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسئولہ میں اولاً یہ جاننا ضروری ہے کہ سنت غیر مؤکدہ نفل نمازوں  کے قائم مقام ہے
(بہار شریعت حصہ چہارم)
جیسا کہ کتب فقہ میں ہے چار رکعت والی نفل نماز وسنت غیر مؤکدہ کے پہلے قعدہ میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھ لیا تو سجدہ سہو واجب نہیں بلکہ چار رکعت والی نفل نماز و سنت غیر مؤکدہ کے قعدہ اولی میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا مستحب ہے۔ ضروری نہیں 
(در مختار ج 1ص 95) اورایسا ہی مسائل سجدہ سہو ص 100 پر ہے. )

الحاصل ، سنت غیر مؤکدہ کے قعدۂ اولی میں بعد تشہد درود ابراہم و دعاء ماثور پڑھنا مستحب ہے واجب نہیں اور ہاں تیسری رکعت کے قیام میں سورۂ فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھنا بھی مستحب ہے ،،
والله اعلم باالصواب

کتبـــــــہ
 محــــمد  معصوم رضا نوری  مقیم حال منگلور کرناٹکا (الھند)۔
۲ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۲ اکتوبر ۲۰۱۹ء
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney