کیا مہر بیوی سے معاف کروایا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر 468

السلام علیکم ورحمت اللہ
سوال کیا حکم ہے شریعت مطہر ہ کا اس مسئلہ میں 
کی بعض لوگ شب زفاف بیوی سے مہر معاف کرواتے ہیں 
کیا ان کا مہر معاف کروانا جائز ہے اور اگر بیوی معاف کردے تو کیا معاف ہوجائے گا یا پھر بھی دینا پڑے گا تسلی بخش حوالے کے ساتھ پوسٹ کی صورت میں جواب عنایت فرما ئیں 
سائل قمر اشرف اشرفی
بھوانی گنج سدھارتھ نگر




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته

الجواب: اول یہ معلوم ہو کہ مہر کی تین قسمیں ہیں 
(1) مہر معجل 
(2) مہر مؤجل 
(3) مہر مطلق


(1)معجل کہ خلوت سے پہلے مہر دینا قرار پایا ہے۔
(2)مؤجل جس کے لیے کوئی میعاد مقرر ہو۔ 
(3)مطلق جس کی کوئی میعاد مقرر نہ ہو  
    چونکہ فی زمانہ مہر معجل پر نکاح ہوتا ہے اوراکثر جگہوں پر مہر زیور ہوتا ہے جو خلوت سے پہلے عورت کے قبضہ میں دے دی جاتی ہے ایسی صورت میں معاف کرانا حماقت اور جہالت ہے یعنی معاف کرانے کی کوئی حاجت نہیں.
اور اگر مہر مؤجل یا مطلق ہے جب بھی جبرا معاف کرانا جائز نہیں جیسا کہ لوگ کرتے ہیں کہ نئی نویلی دلہن کے سرپر سوار ہو کر کہتے ہیں معاف کردو اب وہ کرے تو کیا کرے مجبورا معاف کردیتی ہے شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی ہاں اگر وہ اپنی خوشی سے معاف کردے تو معاف ہوجائے گا اور مہر کی رقم  شوہر کے حق میں جائز ہوگا جیسا کہ ارشاد ربانی ہے

 وَاٰ تُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحۡلَةً‌ ؕ فَاِنۡ طِبۡنَ لَـكُمۡ عَنۡ شَىۡءٍ مِّنۡهُ نَفۡسًا فَكُلُوۡهُ هَنِيۡٓـئًـا مَّرِیۡٓـــٴًﺎ 

ترجمہ:-- اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دو پھر اگر وہ اپنے دل کی خوشی سے مہر میں سے تمہیں کچھ دے دیں تو اسے کھاؤ رچتا پچتا. (سورہ نساء ۴)

نیز ارشاد ربانی ہے

 فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهٖ مِنْهُنَّ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ فَرِيْضَةًؕ  وَ لَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيْمَا تَرٰضَيْتُمْ بِهٖ مِنْۢ بَعْدِ الْفَرِيْضَةِؕاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا

ترجمہ جن عورتوں  سے نکاح کرنا چاہو، ان کے مہر مقرر شدہ اُنھیں  دو اور قرار داد کے بعد تمھارے آپس میں  جو رضا مندی ہو جائے، اس میں  کچھ گناہ نہیں  ۔ بیشک اللہ  (عزوجل) علم و حکمت والا ہے۔  (سورہ.نساء ۲۴) 


واللہ اعلم بالصواب
کتبــہ
 محـمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۴ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ 
۴ اکتوبر ۲۰۱۹ء
بروز جمعہ مبارکہ 
+918052167976






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney