نجاست مرئیہ اور غیر مرئیہ کے پاک کرنے کا طریقہ

سوال نمبر 469

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نجاست مرئیہ اور نجاسة لھا جرم
دونوں ایک ہیں یا ان دونوں میں فرق ہے اگر فرق ہے تو انکو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے 
تفصیل سے بتا دیں عربی عبارات حوالہ کے ساتھ




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہالجواب ھوالموفق لحق والصواب

جو نَجاست دکھائی دیتی ہے اس کو مرئیہ اور جو نہیں دکھائی دیتی اسے غیر مرئیہ کہتے ہیں ۔
پھرمرئیہ کی دوقسم ہیں ایک وہ جو دلدار ہو اور دوسری جو دلدار نہ ہو بلکہ رقیق ہو

وقال في غاية البيان: المرئية ما يكون مرئيا بعد الجفاف كالعذرة والدم، وغير المرئية ما لا يكون مرئيا بعد الجفاف كالبول ونحوه اهـ. وفي تتمة الفتاوى وغيرها: المرئية ما لها جرم، وغيرها ما لا جرم لها كان لها لون أم لا. اهـ. وبه يظهر أن مراد غاية البيان بالمرئي ما يكون ذاته مشاهدة بحس البصر، وبغيره ما لا يكون كذلك، فلا يخالف كلام غيره، ويرشد إليه أن بعض الأبوال قد يرى له لون بعد الجفاف أفاده في الحلية، ويوافقه التوفيق المار، لكن فيه نظر؛ لأنه يلزم عليه أن الدم الرقيق والبول الذي يرى لونه من النجاسة الغير المرئية وأنه يكتفى فيها بالغسل ثلاثا بلا اشتراط زوال الأثر مع أن المفهوم من كلامهم أن غير المرئية ما لا يرى له أثر أصلا لاكتفائهم فيها بمجرد الغسل، بخلاف المرئية المشروط فيها زوال الأثر، فالمناسب ما في غاية البيان وأن مراده بالبول ما لا لون له وإلا كان من المرئية.الخ.......
(درمختارمع ردالمحتار)

 نَجاست اگر دَلدار ہو (جیسے پاخانہ، گوبر، خون وغیرہ) تو دھونے میں   گنتی کی کوئی شرط نہیں   بلکہ اس کو دور کرنا ضروری ہے ،اگر ایک بار دھونے سے دور ہو جائے تو ایک ہی مرتبہ دھونے سے پاک ہو جائے گا اور اگر چار پانچ مرتبہ دھونے سے دور ہو تو چار پانچ مرتبہ دھونا پڑے گا(3) ہاں اگر تین مرتبہ سے کم میں   نَجاست دور ہو جائے تو تین بار پورا کرلینا مستحب ہے۔

 اگر نَجاست رقیق ہو تو تین مرتبہ دھونے اور تینوں   مرتبہ بقوّت نچوڑنے سے پاک ہوگا اور قوّت کے ساتھ نچوڑنے کے یہ معنی ہیں   کہ وہ شخص اپنی طاقت بھر اس طرح نچوڑے کہ اگر پھر نچوڑے تو اس سے کوئی قطرہ نہ ٹپکے ،اگر کپڑے کا خیال کر کے اچھی طرح نہیں   نچوڑا تو پاک نہ ہوگا۔ 
بہارشریعت (طہارت کابیان)

واللہ تـــعالـٰـی اعلـــم
کتبـه
منظوراحمد یارعلـوی
خادم الافتاءوالتدریس دارالـعلــــوم برکــــاتیہ گلــشن نـگر جـوگـــیشوری مـــمــبئی
    9869391389






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney