سوال نمبر 471
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا فرماتے ہین علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضرت مہدی علی نبینا و علیہ السلام پیدا ہوچکے ہیں یا پیدا ہونگے
مستفتی زاہد رضا سندرول
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
الجـــــواب
بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب حضرت امام مہدی رضی اللہ تعا لی عنہ پیدا ہوں گے حدیث شریف میں ہے اسمہ اسمی واسم ابیہ اسم ابی ان کا نام میرے نام کے موافق اور ان کے باپ کا نام عبداللہ ہوگا مشکوتہ المصابیح باب اشرط الساعہ فصل الثانی سطر نمبر ۲۳صفحہ ۴۷۰ اس حدیث پاک کی شرح میں صاحب تفسیر نعیمی علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث سے ان روافض کا رد ہو گیا جو کہتے ہیں کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ پیدا ہو چکے ہیں ان کا نام محمد بن حسن عسکری ہے یہ غلط ہے وہ پیدا ہونگے اور محمد بن عبداللہ نام ہو گا مراتہ المناجیح جلد ہفتم صفحہ ۲۶۶
لہٰذا یہ عقیدہ رکھنا کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ پیدا ہو چکے ہیں یہ رافضیوں کا عقیدہ ہے جو محض باطل ہے اھل سنت و جماعت کے نزدیک آپ پیدا ہوں گے
واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ حقیر عجمی محـــمد علــــی قادری واحدی
۴صفر المظفر ۱۴۴۱ھجری
1 تبصرے
قرآن مجید میں بال نظر آنے کی وجہ کیا ہے
جواب دیںحذف کریں