سوال نمبر 473
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
روزے کا جو کفارہ رہتا ہے کیا اس کو سادات کرام کھاسکتے ہیں یا نہیں ؟
سائل
عبداللہ نظامی
ممبئی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب:
روزے کے کفارہ صدقہ واجبہ ہے اور صدقہ واجبہ سادات کے لئے جائز نہیں. جیسا کہ حدیث شریف میں ہے
عن عبد المطلب بن ربيعة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن هذه الصدقات إنما هي أوساخ الناس و انها لا تحل لمحمد ولا لأل محمد رواه مسلم
حضرت عبد المطلب بن ربيعة رضى الله عنه روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا یہ صدقات لوگوں کے میل ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور ان کی آل کے لئے حلال نہیں اس کو امام مسلم نے روایت کی (مشکوۃ المصابیح مترجم صفحہ ٣٩۳)
اور فتاوی عالمگيری میں ھے
ولایدفع الی بنی ھاشم ھذافی الواجبات کالزکوة والنذر والعشر والکفارة فاماالتطوع فیجوزالمصرف الیھم کذا فی الکافی
(فتاوی امجدیہ جلداول کتاب الصوم صفحہ 397)
واللّٰہ تعالی اعلم
کتبہ
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام ۔بتھریاکلاں ڈومریا گنج دھار تھ نگر یوپی
0 تبصرے