سوال نمبر 474
السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ
بعدہ تمام علمائےکرام و مفتیان عظام کی بارگاہ میں ایک
سوال عریضہ پیش ہےکہ حضور
اعلٰی حضرت رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ نے کتنی عمرمیں ناظرہ مکمل کیا اور کس عمرمیں مکمل
حفظ کر لیے تھے
فقیر زین العابدین قادری ضلع بلرام پوریوپی
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک العزيز الغفار الوھاب.
حضور امام عشق ومحبت اعلٰی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ نے چار سال کی عمر میں قرآن مجید کا ناظرہ ختم کیا.
بحوالہ تذکرہ علماء ھند، سوانح اعلیحضرت صفہ 91
تذکرہ نوری میں خود آپ کی یہ روایت درج ھے بعض نا واقف حضرات میرے نام کے ساتھ حافظ لکھ دیتے ہیں حالانکہ میں حافظ نہیں ہوں، ہاں یہ ضرور ہے کہ کوئی حافظ صاحب کلام پاک کا رکوع مجھ کو سنا دیں اور پھر دوبارہ سن لیں ،
ایک روز خیال آیا، لوگ مجھے حافظ قرآن سمجھتے ہیں اور لکھتے ہیں کیوں نہ قرآن مجید حفظ کرلوں، چنانچہ ایک ماہ کی قلیل مدت میں قرآن مجید حفظ کر لیا روزانہ ایک پارہ حفظ کرنے کے باوجود معمولات میں فرق نہیں آنے دیا
غالباً ربیع الاول کی بارہ تاریخ میں شہر بریلی کے ایک عظیم الشان جلسہ میں اعلیحضرت نے صرف بسم اللہ کی باء جارّہ اور اسم اللہ پر مسلسل کئ گھنٹے ایسی تقریر فرمائی جس سے حضور علیہ السلام کے جود و نوال، جاہ و جلال اور حسن وجمال کے دریا امنڈ نے لگے اپنے انھیں دو لفظوں میں باء جارہ اور اسم اللہ سے علمی روش پر فضائل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے متعلق ایسی ایسی باتیں بیان فرمائیں جن سے اہل علم کے بھی کان آشنا نہ تھے
امام احمد رضا بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت کرنے والے جانتے ہیں کہ ان کا حافظہ عمدہ تھا، ان کی تصانیف کامطالعہ کرنے والے ان کی یاد داشت اور قوت استحضار پر حیران ہوۓ بغیر نہیں رہ سکتا
اور لوگوں نے آپ کو حافظ کہہ کر مخاطب کرنے لگے پھر آپ نے حفظ کرنے کا ارادہ کیا
اورانہوں نے ایک ماہ میں قرآن پاک یاد کیا اور وہ شعبان المعظم سن 1300ھجری میں اور اسی سال رمضان المبارک میں مکمل قرآن مجید تراویح میں سنایا.
بحوالہ اعلیحضرت بریلوی.
. واللہ ھو اعلم
کتبہ
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی السلام
بتھریا کلاں. . ڈومریا گنج... سدھار تھ نگر. یوپی.
0 تبصرے