سوال نمبر 478
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید ایک بہت بڑا عالم ہے اور مسجد کا خطیب وامام بھی ہے اور دارالعلوم کا ناظم بھی ہے زید نے دارالعلوم کا سالانہ دستار حفاظ کرایا اسمیں دو بچوں کی دستار حفظ دی گئی ایک مکمل حافظ دوسرا نا مکمل تھا لیکن قوم کے سامنے دونوں کے مکمل حافظ قرآن کا اعلان کیا گیا ہے اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید نے جو کچھ قوم کے ساتھ کیا ہے کیا یہ قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح ہے یا غلط اور زید پر کیا حکم شرع ہے
اور دستار بندی کے بعد جو نمازیں امام زید نے پڑھائی کیا مقتدیوں کو دھرانا پڑیگا
جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں عطاء فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل :مختار احمد صدیقی / غلام رسول شیواجی نگر گونڈی
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته
عرف عام میں جسے پورا قرآن یاد ہو اسی کو حافظ قرآن کہا جاتا ہے زید کا یہ کہنا اس حافظ کے لئے جو نا مکمل تھا کہ اسے پورا قرآن یاد ہے یہ جھوٹ اور قوم کو فریب دینا ہے
طلبہ صحیح تعلیم تربیت کیلئے علماء کے پاس امانت ہوتے ہیں اور انکے لئے دیکھ ریکھ اور درست تعلیم وتربیت علماء کی ذمہ داری ہوتی ہے جو انھوں نے سیکھا اور حاصل کیا وہی قوم کے سامنے ظاہر کیا جائے لہذا صورت مسئولہ میں کسی غیر حافظ کو جس نے حفظ مکمل نہ کیا ہو اسے قوم کے سامنے حافظ ہونے کی سند دینا اور اس کی دستار بندی کرنا شدید خیانت ہے اور قوم کو دھوکہ دیناخیانت کرنا ہے قرآن وحدیث میں دھوکہ دہی اورخیانت کی سخت مذمت و ممانعت آئی ہوئی ہے چنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے
یَـٰۤأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟لَا تَخُونُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ وَتَخُونُوۤا۟ أَمَـٰنَـٰتِكُمۡ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ [الأنفال ٢٧]
دھوکہ دہی شدید جرم ہے
عن أبي الحمراء هلال بن الحارث من غشَّنا فليس منّا
البخاري (٢٥٦ هـ)، العلل الكبير ١٩٦ • لا يصح لأبي الحمراء عن النبي صلى الله عليه وسلم حديث • أخرجه الترمذي في «العلل الكبير» (٣٤٨) واللفظ له، وابن ماجه (٢٢٢٥)، والطبراني (٢٢/١٩٩) (٥٢٤) مطولاً • شرح رواية أخرى
جس نے دھوکہ دیاوہ ہم میں سے نہیں
اور حضرت صدیق اکبر و انس ابن مالک رضی اللہ تعالی عنہما سےخیانت کرنے والے پر وعید شدید کی روایت منقول ہے ملاحظہ ہو
عن أبي بكر الصديق لا يدخلُ الجنةَ سيءُالمَلَكَةِ، ملعونٌ من خانَ مسلمًا أو غَرَّهُ
البزار (٢٩٢ هـ)، البحر الزخار ١/١٩٧
اور حضرت انس ابن مالک سے مروی ہے
عن أنس بن مالك تقبَّلوالي ستًّا أتقبَّلْ لكم بالجنةِ قيل: وما هنَّ يا رسولَ اللهِ؟ قال إذا حدَّثتم فلا تكذِبوا وإذا وعَدتُم فلاتخلِفوا وإذا اؤتُمِنتُم فلا تخونوا وغُضواأبصارَكم واحفَظوا فروجَكم وكُفوا أيديَكم
البوصيري (٨٤٠ هـ)، إتحاف الخيرة المهرة ٦/١٠٠ • [فيه] سعد بن سنان ضعيف • أخرجه أبو يعلى (٤٢٥٧)، والحاكم (٨٠٦٧)، والبيهقي في «شعب الإيمان» (٤٣٥٥)
امام مذکور کا اگر یہ عمل اتفاقی ہے تو اسکی خود کی نماز و امامت پر فرق نہیں آئے گا اور اگر امام دیدہ ودانستہ (جان بوجھ کر)ایساہی کرتا ہے تو وہ لائق امامت نہیں خائن وفریبی ہے اس پر توبہ واستغفار لازم ہے اسے چاہئے کہ وہ اس فعل سے باز آئے نیز اعتراف خطا کے ساتھ ما سبق عمل کی تردید کرے(پچھلے کئے ہوئے عمل کو غلط کہے) اور دئے گئے اسناد کو واپس لےجس سے قوم کااعتماد بحال ہو سکے امام مذکور اگر اعتراف خطا کے ساتھ توبہ و استغفار کر لے تو ٹھیک ہے ورنہ سارے مسلمان مل کر اس کا بائیکاٹ کریں اور اس کی اقتداء میں نماز ادا نہ کریں
اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے
وَإِمَّا یُنسِیَنَّكَ ٱلشَّیۡطَـٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ ٱلذِّكۡرَىٰ مَعَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّـٰلِمِینَ [الأنعام ٦٨]
اوراگرشیطان تمہیں بھلادے تویادآنے کےبعد نہ بیٹھوان لوگوں کےساتھ جو حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ہیں ......!!!
واللہ تعــــالی اعــــلم
کتبــــــــــــــــــــــــــــه
منظوراحمد یارعـــلوی
خادم الافتاءوالتدریس
دارالـعلــــوم برکــــاتیہ
گلـــــــــشن نــــــــــگر
جــــــــــوگــــــــیشوری
مـــــــــــــمـــــــــــــبئی
9869391389
0 تبصرے