آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قرآن افضل ہے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم؟

سوال نمبر 479

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ قرآن افضل ہے یا پھر اللہ کے مقدس نبیﷺ۔
جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی
ساٸل۔محمد قمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته 
الجواب بعون الملک الوہاب

شيخ الاسلام والمسلمین امام اہل سنت  امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں

 فإن القرآن إن أريد به المصحف أعني القرطاس و المداة فلا شك أنه حادث و كل حادث مخلوق فإن النبي صلى الله عليه وسلم أفضل منه و إن أريد به كلام الله تعالى الذي هو صفته فلا شك أن صفاته تعالى أفضل من جميع المخلوقات " اھ


یعنی قرآن سے مراد  اگر مصحف ہے یعنی کاغذ اور لکھائی تو اس میں شک نہیں کہ (یہ کاغذ اور لکھائی وغیرہ) حادث (یعنی فنا کو قبول کرنے والے) ہیں اور ہر حادث مخلوق ہے  اور نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق میں سے افضل ہیں۔ اور اگر قرآن سے مراد اللہ تعالى کی صفت ہے تو اللہ تعالى کی صفات تمام مخلوقات سے افضل ہیں ، تو اس صورت میں قرآن  افضل ہے  اھ
(جد الممتار،  جلد 1 صفحہ 119)
یعنی اگر قرآن سے مراد یہ الفاظ ، لکھائی ، کاغذ  وغیرہ ہے تو یہ مخلوق  بنا اور مخلوق میں سے حضور علیہ السلام کی ذات افضل۔ اور اگر قرآن سے اللہ کی صفتِ کلام مراد ہے تو اللہ کی صفات تمام مخلوق سے افضل ہیں اور اس صورت میں  قرآن افضل ہے 

 ایسا ہی شارح بخاری  ج 1 ص 275 پر  ہے 

اور ایسا ھی فتاوی فیض الرسول جلد اول کتاب العقائد صفحہ 26پر حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ نےفرمایا ھے کہ قران افضل ھے اس لۓ کہ وہ کلام الہی ھے مخلوق نہیں ھے بلکہ قدیم بالذات ھے شرح اکبر صفحہ 38 میں ھے ۔کلام اللہ تعالٰی غیر مخلوق بل قدیم بالذات اور صاحب قرآن  صلى الله تعالی عليه و سلم ساری مخلوقات میں سب سے افضل ھیں ۔

    والله اعلم بالصواب
  کتبـــــــــــــــــــــــــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند
۸ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۸اکتوبر ۲۰۱۹ء
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney