سوال نمبر 480
السلام علیکم ورحمت اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا مردے ہماری آواز سنتے ہیں یا نہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں
سائل :--مشتاق احمد رضوی ممبئی
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
الجواب
بیشک مردوں کا سننا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے جیسا کہ امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ یہ حدیث پیش کرتے ہیں:
حدیث شریف: غزوہ بدر شریف میں مسلمانوں نے کفار کی نعشیں جمع کرکے ایک کنویں میں پاٹ دیں حضورﷺ کی عادت کریمہ تھی جب کسی مقام کو فتح فرماتے تو وہاں تین دن قیام فرماتے تھے‘ یہاں سے تشریف لے جاتے وقت اس کنویں پر تشریف لے گئے جس میں کافروں کی لاشیں پڑی تھیں اور انہیں نام بنام آواز دے کر فرمایا ’’ہم نے تو پالیا جو ہم سے ہمارے رب تعالیٰ نے سچا وعدہ (یعنی نصرت کا) فرمایا تھا کیوں تم نے بھی پایا جو سچا وعدہ (یعنی نار کا) تم سے تمہارے رب تعالیٰ نے کیا تھا؟ امیر المومنین حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ نے عرض کی یارسول ﷲﷺ! بے جان سے کلام فرماتے ہیں؟ فرمایا جو کچھ میں کہہ رہا ہوں‘ اسے تم کچھ ان سے زیادہ نہیں سنتے مگر انہیں طاقت نہیں کہ مجھے لوٹ کر جواب دیں (صحیح بخاری ‘جلد ثالث)
تو جب کافر تک سنتے ہیں‘ (تو پھر) مومن تو مومن ہے اور پھر اولیاء کی شان تو ارفع اعلیٰ ہے (یعنی اولیاء اﷲ کتنا سنتے ہوں گے)
(پھر فرمایا) روح ایک پرند ہے اور جسم پنجرہ۔۔۔ پرند جس وقت تک پنجرے میں ہے اور اس کی پرواز اسی قدر ہے‘ جب پنجرے سے نکل جائے اس وقت اس کی قوت پرواز دیکھئے (ملفوظات شریف ص 270)
اور ایک جگہ حدیث شریف میں ہے۔
عن بریدۃؓ قال کان رسول اللہ ﷺ یعلمہم إذاخرجوالی المقابر ’’السلام علیکم اہل الدیار من المؤمنین والمسلمین وإناإن شاء اللہ بکم لاحقون نسأل اللہ لناولکم العافیۃ (مشکوۃ:۱؍۱۵۶)
عن بریدۃؓ قال کان رسول اللہ ﷺ یعلمہم إذاخرجوالی المقابر ’’السلام علیکم اہل الدیار من المؤمنین والمسلمین وإناإن شاء اللہ بکم لاحقون نسأل اللہ لناولکم العافیۃ (مشکوۃ:۱؍۱۵۶)
مذکورہ جملہ روایات سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ مردے اپنی قبروں میں زندہ ہیں اور قبر پر حاضر ہونے والوں کے کلام کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ جواب بھی دیتے ہیں اگر چہ حاضر ہونے والااس جواب کے الفاظ نہیں سن سکتا، إلاماشاہء اللہ اور یہی قول امام اعظم ابو حنیفہ ؒ کاہے کہ مردے اپنی قبروں میں سنتے ہیں جیساکہ علامہ سمہودی ؒ نے اس کی صراحت کی ہے۔
’’والمحقق أن أباحنیفۃ لاینکر سماع الأموات‘‘(وفاء الوفاء للسمہودی)
واللہ اعلم
کتبہ
محمد وسیم فیضی رضوی
9670711698
0 تبصرے