حالت حیض میں نکاح کرنا کیسا؟

سوال نمبر 523

السلام علیکم و رحمة الله وبركاته...
علمائے کرام سے میرا ایک سوال ہے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں ۔
سوال ۔۔ لڑکی اگر ناپاک ہے یعنی اگر حالت حیض میں ہے تو اس وقت اس لڑکی کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ 
برائے کرم مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں فقط ۔
سائل ۔۔  حبیب رضا





وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب بوقت نکاح  لڑکی اگر ناپاک ہے تو نکاح میں کوئی کمی نہیں ہوگی امام اھلسنت سرکار اعلٰی حضرت امام محمد احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سوال ہوا کہ نکاح پڑھتے وقت عورت کو کلمے پڑھاتے ہیں اب وہ عورت حیض کی حالت میں ہے تو وہ کلمے اپنی زبان سے پڑھے تو جائز ہے یا نہیں اس سوال کے جواب میں آپ فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں صرف قرآن عظیم کی تلاوت ممنوع ہے کلمے پڑھ سکتی ہے کہ اگر چہ ان میں بعض کلمات قرآن ہیں مگر ذکر و ثنا ہیں اور کلمہ پڑھنے میں نیت ذکر ہی ہے نہ نیت تلاوت تو جواز یقینی ہے فتاوی افریقہ صفحہ نمبر ۱۴۳ مسئلہ نمبر ۸۹  صورت مستفسرہ میں لڑکی کا نکاح حالت حیض میں ہو سکتا ہے اور بوقت نکاح کلمہ بھی پڑھ سکتی ہے 


واللہ تعا لی ورسولہ اعلم بالصواب 
کتبہ
محمد علی واحدی قادری
۲۳ صفر المظفر ۱۴۴۱ ھجری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney