آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا قرآن مجید کو معجزہ کہہ سکتے ہیں؟

سوال نمبر 522

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ھیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس کے بارے میں کہ کیا قرآن کریم کو رسول کا معجزہ کہ سکتے  ہیں ﷺ ؟
کیا قرآن مجید معجزہ ہے ؟  با حوالہ جواب عطا فرمائیں ۔بینوا وتوجروا ۔
المستفتی ۔ غلام معین الدین  رضوی  ۔





وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
 الجواب۔ بعون الملک الوھاب۔۔۔۔ بیشک قرآن مقدس ایک عظیم معجزہ ھے ۔
رسول اعظم صلى الله تعالی عليه و سلم کے معجزات نبوت میں سے قران مجید بھی ایک بہت ھی جلیل القدر معجزہ اور صداقت کا ایک فیصلہ کن نشان ھے ۔بلکہ اگر اس کو اعظم المعجزات کہہ دیا جاۓ تو یہ ایک ایسی حقیقت کا انکشاف ھوگا جس کی پردہ پوشی نا ممکن ھے۔کیونکہ حضور اقدس صلى الله تعالٰی عليه و سلم کے دوسرے معجزات تو اپنے وقت پر ظہور پذیر ھوۓ اور آپکے زمانے ھی کے لوگوں نے اس کو دیکھا ۔مگر قرآن مجید آپ کا ایسا عظیم الشان معجزہ ھے کہ قیامت تک باقی رھے گا ۔یہ قرآن مجید حضور خاتم النبیین صلى الله تعالی عليه و سلم کا لاثانی معجزہ ھے۔ جس کا مقابلہ نہ کوئ کرسکا ھے نہ قیامت تک کر سکتا گا ۔( سیرت مصطفی صفحہ 552۔53)
   ( ھکذافی فتاوی امجدیہ حصہ چہارم 435)

اور شیخ محقق عبد الحق دھلوی علیہ الرحمہ یوں لکھتے ھیں ؛؛ آپ کےمعجزات میں سب سے قوی ؛ روشن اور باقی ومشہور تر قرآن مجید ھے جو قیامت تک باقی وپائندہ رھےگا ۔( مدارج النبوة حصہ اول صفحہ 317)

علامہ عبدالرحمٰن جامی علیہ الرحمہ یوں لکھتے ھیں  ؛؛ قرآن کریم وفرقان حکیم آپ کے معجزات ظاھرہ باھرہ میں سے ھے اور یہ ایک معجزه ھی نہیں بلکہ یہ ھزارھا معجزوں کا حامل ھے ۔(شواھد النبوة صفحہ 239)

اس لئے ھم اھلسنت والجماعت کا عقیدہ ھے ۔کہ حضور امام المرسلین المرسلین صلى الله تعالٰی عليه و سلم کے معجزوں میں سے ایک عظیم الشان معجزہ قرآن مقدس ھے ۔جس کا کوئ جواب نہیں ۔
وھوسبحانہ تعالی اعلم ۔
کتبہ 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج 
سدھار تھ نگر    یوپی 
١٤ صفرالمظفر سنه ١٤٤١ ھ



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney