آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قعدہ اولی نہ کرکے قیام میں چلا گیا تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 524

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
4 رکعت والی نماز میں امام صاحب 2 رکعت کے بعد قعدہ میں نہیں بیٹھے بھول کر تیسری رکعت میں کھڑے ہو گئے ۔۔مگر کچھ نمازی اپنا قعدہ مکمل کرتے رہے حتی کہ امام صاحب تیسری رکعت کا رکوع بھی کر چکے ۔ ان مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا ۔۔
المستفتى۔  محمد وقاص عطاری فیصل آباد پاکستان



وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

 الجواب بعون الملك الوهاب اللھم هداية الحق والصواب  ۔جب امام نے دوسرى ركعت میں قعده اولى نہیں كيا اور تيسرى ركعت کے لئے کھڑا ہوگیا  تو مقتديوں کو بھی کھڑا ہو جانا چاہئے اور آخر میں سجده سهو كر ليتے۔  مگر مقتدى نے ایسا نہیں کیا لہٰذا ان کی نماز فاسد ہوگئی۔ پانچ چیزوں میں مقتدی امام کی پیروی کرے۔اگر امام چھوڑ دے تو مقتدی بھی چھوڑ دے اور امام کا ساتھ دے اُن چیزوں میں سے قعده اولى بھی ہے۔ مگر امام قعده اولى نہ کیا اور ابھی سیدھا کھڑا نہ ہوا تو مقتدی ابھی اس کے ترک میں متابعت امام نه کرے بلکہ اُسے بتائے تاکہ واپس آجائے ۔اگرامام واپس آجاۓ تو فبھا  اور اگر سیدھا کھڑا ہو گیا تو اب نہ بتائے۔ورنہ نماز جاتی رہے گی ۔ بلکہ خود بھی قعده چھوڑ دے اور کھڑا ہو جائے۔اور آخر میں سجدہ سہو کرے بہارشریعت حصہ سوم 127 ۔128 


وھو سبحانه تعالى اعلم بالصوب ۔
              كتبه 

العبد محمد عمران قادرى تنويرى دارالعلوم اهلسنت محيى الاسلام بتهريا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج
سدھارتھ نگر   یوپی 
٢٣صفرالمظفر ١٤٤١؁ھ
23اکتوبر سنه2019ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney