آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اولیاء کرام کے لئے، رضی اللہ عنہ، بولنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 527

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں اعلٰی حضرت اور غوث پاک اور جو اللہ کے مقبول بندے ہیں انکو رضی اللہ تعالٰی عنہ کہنا کیسا ہے زید کہتا ہے صرف صحابہ کرام کو رضی اللہ تعالٰی عنہ کہہ سکتے ہیں کسی اور کو نہیں بکر کہتا ہے اللہ کے ولیوں کو بھی کہہ سکتے ہیں جلد جواب عطا فرمائے کرم نوازش ہو گی 

سائل قاسم رضا اترولہ ضلع بلرام پور یوپی




وعلیکم السلام علیکم و رحمتہ الله و برکاته

الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بکر کا قول درست ہے  
 رضی اللہ عنہ یہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لئے بطور خاص اور صالحین امت و اولیاء کرام کے لئے بطور عام کہا جاتا ہے کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالٰی نے "" سورة البينة"" ،میں  ایمان لانے والے اور اعمال صالحہ کرنے والے بندوں کی جزا  اور ان کے لئے جنت الخلد کی نعمت لازوال کا وعدہ فرماکر مزید رضا و خوشنودی کی بشارت اس طرح عطا فرمائی:

 رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ ذلک لمن خشی ربہ""۔
ترجمہ:اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں یہ اس کے لئے ہے جواپنے رب سے ڈرے۔

( سورة البينة:8)

قرآن کریم میں رضی اللہ عنہ ان کے لئے کہا گیا جن کے دل خشیت الہی سے معمور اور خوف خدا سے لبریز ہیں، علاوہ ازیں سورۂ توبہ میں سابقین اولین ،انصار ومہاجرین ،صحابہ کرام اور قیامت تک آنے والے ان کے متبعین کاملین کے لئے رضوان رب اور خوشنودی حق کا اعلان ’’رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ‘‘سے کیا گیا ۔
  
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ""-

(سورة التوبة:100)

مذکورہ آیت کریمہ میں ’’رضی اللہ عنہم‘‘صحابہ کرام کے ساتھ قیامت تک آنے والے ان حضرات کے لئے کہا گیا جو بھلائی واحسان کے ساتھ ان کی اتباع و پیروی کرتے رہیں گے

 جیسا کہ صاحب تفسیرروح البیان علامہ اسماعیل حقی حنفی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں"":والتابعون ہم اہل الایمان الی یوم القیمۃ""

(روح البیان ج 3 ص514)

واللہ اعلم باالصواب
کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری
مقیم حال منگلور کرناٹک
۲۲ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
 22-------10-------2019
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney