آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا بے عمل سید کی بھی تعظیم ضرروری ہے

سوال نمبر 528

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
  كيا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ ایک مقرر صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ سید اگر فاسق و فاجر اور زانی و شرابی سینیما دیکھنے والا ہو پھر بھی اس کی تعظیم کی جائے گی اور یہ بھی کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اگر کسی شخص میں سید کے تعلق سے بدلے کی بھاونا پیدا ہو تو وہ جہنم میں جائے گا،،،کیا یہ روایت درست ہے؟۔      کتاب و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر عند اللہ مجور ہوں عند الناس مشکور رہوں۔ 
المستفتی نوری رضا قادری کچی کھجوری دہلی۔




وعلیکم السلام و رحمت اللہ برکاتہ
الجواب بعون الملک و الوھاب   سید اگر واقعی آل رسول ہو تو چاہے فاسق و فاجر اور زانی و شرابی اور سینیما دیکھنے والا  ہی کیوں نہ ہو اس کی تعظیم واجب ہے
  جیساکہ ،اعلى حضرت علیہِ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سادات کرام جو واقعی بعلم الہی میں سادات کرام ہوں اُن کے بارے میں رب العزت عزوجل سے امید واثق یہی ہے کہ آخرت میں اُن کو کسی گناہ پر عذاب نہ دیا جائے گا حدیث شریف میں ہے کہ

 إنما سميت فاطمة لأن الله تعالى حرمها و ذريتيها على النار۔ 

اُن کا فاطمہ اس لیے نام ہوا کہ اللہ تعالٰی نے اُن کو اور ان کی ذریت کو نار پر حرام فرمایا ۔

 دوسری حدیث شریف میں ہے کہ حضور اقدس صلی االلہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ زہراء رضى الله تعالٰی عنها سے فرمایا 

ان الله تعالى غير معذبك ولا احدمن ولدك أو كما قال رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم 

اے فاطمہ اللہ نہ تجھے عذاب کریگا اور نہ  تیری اولادوں میں کسی کو مگر حکم قطعی ہے۔ با نص قطعى نا ممكن ہے امیر المومنین مولی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہ الکریم کی اولاد امجاد اور بھی ہیں قریشی ہاشمی علوی ہونے سے اُن کا دامان فضائل مالا مال ہے مگر یہ شرف اعظم سادات کرام کو ہے۔ اُن کے لئے نہیں    یہ شرف حضرت بتول زہراء کی طرف سے کہ

فاطمة بضعة منى فاطمہ

میرا ٹکڑا ہے

 كل بنى اب ينتمون إلى عصبتهم واليهم الا بنى فاطمة فاناابوهم

سب کی اولادیں اپنے باپ کی طرف نسبت کی جاتی ہیں سواء اولاد فاطمہ کے کہ میں اُن کا باپ ہوں   فتاویٰ رضویہ كتاب الشتى جلد ۱۲صفحہ ۲۰۷ 
اور مفتی اعظم ھندحضرت علامہ مصطفیٰ رضا خان علیہ الرحمہ نے بحواله حجةداهرة صفحه۱۱میں تحریر فرماتے ہیں کہ سيد سے جب تک کفر صادر نہ ہو واجب التعظیم ہے 

خطبات محرم صفحہ ۲۹۴ میں یہ ہے کہ اہل بیت میں سے جو بےعمل ہو اُن کی تعظیم کا حکم ہے اور صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے میرے نسب اور رشتہ داروں کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی ۔۔۔۔۔۔۔۔برکات آل رسول صفحہ ۲۵۷

 طبرانی و حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص بیت اللہ شریف کے ایک گوشه میں  اور مقام ابراہیم کے درمیان چلا جائے اور نماز پڑھے اور روزہ رکھے پھر اہل بیت کی دشمنی پر مر جائے تو وہ جہنم میں جائے گا الشرف الموئيد صفحہ ۹۲ بحوالہ خطبات محرم صفحہ ۲۳۵۔    اس کی تفصیل کو جاننے کے لئے خطبات محرم کا مطالعه کریں

والله تعالى اعلم بالصوب 
كتبه
 العبد محمد عمران قادرى تنويرى عفی عنہ ۔۔۔۔۔۔۔
 دار العلوم اهلسنت محيى الاسلام 
بتهريا كلا ں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یو  پی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney