سوال نمبر 536
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین
زید جو شرعی مسافر ہے کیا حالت سفر میں نماز جمعہ پڑھا سکتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
سائل فقیر قادری محمد سراج خان قادری
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب جی مسافر نماز جمعہ پڑھا سکتا ہے اگرچہ اس پر جمعہ کی نماز فرض نہیں مگر پڑھے گا تو فرض نماز ہی ادا ہوگی نہ کہ نفل جیسے ماہ رمضان میں مسافر پر روزہ فرض نہیں پھر روزہ رکھے تو فرض ہی ادا ہوتا ہے اگر فرض ادا نہ ہوتا تو بعد میں قضا روزہ رکھنے کا حکم ہوتا لیکن کتب فقہ میں قضا رکھنے کا حکم نہیں ہے مطلب یہ ہے کہ مسافر روزہ نہ رکھے یا جمعہ نہ پڑھے تو گنہگار نہ ہوگا ترک کرنے کے سبب اور اگر جمعہ پڑھے تو ذمہ سے فرض نماز ہی ادا ہوتی ہے اس لئے جمعہ کی نماز پڑھا سکتا ہے اگرچہ شرعی مسافر ہو.
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی
٢٦/صفر المظفر ١٤٤١ھ
٢٦/اکتوبر ٢٠١٩ھ سنیچر
0 تبصرے