سوال نمبر 549
السلام علیکم ورحمةاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید روزانہ پانچ پاروں کی تلاوت کرتا ہے اس پر کتنا ثواب ہے مدلل جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی ۔
سائل: وارث علی مراداباد
وعلیکم السلام ورحمتـہ اللہ وبرکاتـہ
الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب
صورت مسئولہ میں زید کو پانچ پاروں کے حروف کی تعداد کے برابر دس گنا نیکیاں ملیں گی؛
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے
قرآن مجید فرقان حمید اللہ رب العزت کا مبارک کلام ہے اس کا پڑھنا پڑھانا سننا سنانا سب ثواب کا کام ہے قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے
چنانچہ حضور نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے گا اس کو ایک نیکی ملیگی جو دس کے برابر ہوگی
میں یہ نہیں کہتا کہ الـــــــــم ایک حرف ہے بلکہ "الف" ایک حرف "لام" ایک حرف "میم" ایک حرف ہے
حوالہ سنن ترمزی مترجم جلد 4 صفحہ 417 حدیث 2919
کتبــہ
محـمد معصــوم رضا نوری عفی عنہ
مقیم حال منگلور کرناٹک
۲۹ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹ء
+918052167976
0 تبصرے