سوال نمبر 565
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
حضرت کعبہ افضل ہے یا رسول اللہ کا گھر افضل ہے جواب عنایت فرمائے مع حوالہ عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟
سائل محمد شہرالدین قادری
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایة الحق والصواب
پوری کائنات میں کعبہ افضل ھے ۔یہاں گھر سے مراد اگر رسول اللہ ﷺ کا وہ گھر ہے جہاں آپ کی ولادت ہوئی یا بیت الرسول یعنی مدرسہ ہے تو یہ افضل نہیں ہے اور اگر گھر سے مراد گنبد خضری ھے تو گنبد خضری بھی کعبہ سے افضل نہیں ہے البتہ حضور اقدس ﷺ کی تربت اطہر یعنی زمین کاوہ حصہ جو آپ کے جسم انور سے متصل ھے وہ۔کعبہ بلکہ عرش اعظم سے بھی افضل ھے۔
ردالمحتار جلددوم صفحہ ٢٦٣
زرقانی جلداول صفحہ ٣٢٤
جذب القلوب صفحہ ١٨
مخزن معلومات صفحہ ٩١
اورحضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ھیں ؛؛ بلا شبہہ انبیائے کرام و اولیائے عظام کا مرتبہ کعبہ معظمہ سے افضل ھے ۔بلکہ تربت اطہر جو جسم انور حضور اقدس ﷺ سے متصل ھے وہ مرتبہ میں کعبہ تو کیا عرش الٰہی سے افضل ھے ۔
اور شفاء قاضی عیاض علیہ الرحمہ میں مذکور ھے
لا خلاف فی ان موضع قبرہ النبی ﷺ افضل من بقاع الارض
لا خلاف فی ان موضع قبرہ النبی ﷺ افضل من بقاع الارض
علامہ شہاب الدین خفاجی علیہ الرحمہ شرح میں فرماتے ھیں
بل ھو افضل من السموات والعرش والکعبة کمانقله السبکی رحمہ اللہ تعالی لشرفہ ﷺ وعلوقدرہ ۔
بل ھو افضل من السموات والعرش والکعبة کمانقله السبکی رحمہ اللہ تعالی لشرفہ ﷺ وعلوقدرہ ۔
ملاعلی قاری علیہ الرحمةالباری شرح شفاء میں لکھتے ھیں ؛؛ فانھاافضل من الکعبة بل من العرش علی ماقاله جماعة؛؛
اس پر صدرالشریعہ علیہ الرحمہ نے اجماع امت نقل فرمایا ھے ۔
بلکہ ایک حدیث میں وارد ھے۔ کہ حضوراقدس ﷺ نے کعبہ معظمہ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا کہ مومن کی حرمت تجھ سے زیادہ ھے ۔تو جب مومن کے متعلق ایسا ارشاد فرمایا تو انبیاء علیھم السلام و اولیائے عظام تو کہیں بہتر ھیں ۔
فتاوی امجدیہ جلد چھارم صفحہ ٣٩٣ اور مفصل بیان اسی کے صفحہ ٣٤٢ ؛؛ ٣٤٣
لہٰذا یہ ثابت ھو گیا کہ روضہ حضور اقدس ﷺ افضل ھے۔
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب ۔
کتبه
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یوپی
0 تبصرے