آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مٹی کا تیل پاک ہے یا ناپاک؟

سوال نمبر 604

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 علمائے کرام کی بارگاہ میں  سوال عرض ہے کہ  مٹی کا تیل پاک ہے یا نا پاک جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد انتخاب عالم مقام کھمار پوکھر




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته 
الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب
مٹی کا تیل پاک ہے 
جیساکہ اعلٰی حضرت احمد رضا خان رحمہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ مٹی کا تیل مسجد میں جلانا جائز نہیں مگر جبکہ اس کی بو کو زائل کر دیا جائے 
فتاوی رضویہ جدید جلد ۸ صفحہ ۱۰۳ 

چونکہ یہاں پر اعلٰی حضرت احمد رضا خان رحمہ اللہ نے تیل کو مسجد میں نا جلانے کی جو علت بیان فرمائی وہ ہے بدبو نہ کہ عین روغن(تیل) 
اس لئے کہ اگر وہ ناپاک ہوتا تو اسکا مسجد میں سرے سے ہی لے  جانا مکروہ تحریمی ہوتا جیساکہ بہار شریعت میں اسکی تصریح موجود کہ 
نجس چیزوں کا مسجد میں لے جانا مکروہ تحریمی 

 بہار شریعت 

فلہذا مٹی کا تیل پاک ہے 

واللہ ورسولہ اعلم

کتبـــــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۱ ربیع الغوث ۱۴۴۱ھ
۲۹ نومبر ۲۰۱۹ء بروز جمعہ مبارکہ 
 +918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. ممانعت کی علت تیل کی بدبوہے اس رو سے پینٹ وغیرہ کے متعلق کیاحکم ہے جبکہ بعض پینٹ میں مٹی کاتیل بھی ملایاجاتاہے۔نہ ملائیں جب بھی پینٹ کی بدبو مٹی کے تیل سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بازار میں ایسا کلر بھی رہتا ہے جس میں بدبو نہیں ہوتی ہے اور کچھ ملانا بھی نہیں پڑتا ہے لہٰذا وہ استعمال کریں

      حذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney