سوال نمبر 611
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ذیل کے مسئلے میں کہ جس پائجامہ میں میانی نہ لگی ہو کیا نماز پڑھنا درست ہے کیا نماز ہوجائے گی
حافظ محمد نظام الدین نظامی پیپرا گوتم بستی
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ
الجواب۔بعون الملک الوھاب ۔جس پاجامہ میں میانی نہ لگی ھو اس کو پہن کر نماز پڑھنا درست ھے ۔نمازھوجاۓگی ۔
جیساکہ علامہ تطہیراحمد رضوی بریلوی نے لکھا ھے ،،یہ بھی بعض لوگوں میں ایک عام خیال ھے کہ جس کی کوئ حقیقت نہیں پاجامے یاجانگھۓ میں رومالی( میانی)ھونا نماز کی صحت کیلۓ بالکل ضروری نہیں ھے ۔بغیر رومالی (میانی)کے پاجامے اور جانگھۓ سے نماز بلا کراھت جائزھے ۔
ھاں جو لباس اور کپڑے غیر مسلموں کےلۓ مخصوص ھیں ان کو پہننا گناہ ھے اوران میں نماز مکروہ ھے ۔
بحوالہ فتاوی مرکزدارالافتاء صفحہ ٢٠٧
غلط فھمیاں اور اس کی اصلاح صفحہ٤٥
وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبه
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی
٥ ربیع الغوث ١٤٤١ھ ٣ دسمبر ٢٠١٩ ء
0 تبصرے