آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

آدم علیہ السلام کا وہ کلمہ کہ جس سے ان کی توبہ قبول ہوئی

سوال نمبر 614

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے  فتلقی ادم ربہ کلمت فتاب علیہ انہ ھو التواب الرحیم  پھر سکھ لیے آدم نے اپنے رب سے کچھ کلمے تواللہ نے اسکی توبہ قبول کی  سوال یہ کہ آدم علیہ السلام نے اللہ سے انسا کلمہ سیکھا جس سے انکی توبہ قبول ہوئی جواب عنایت فرماءیں تفصیل کے ساتھ عین نوازش ہوگی 
المستفتی راشد رضا علیمی



وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک والھاب جب حضرت آدم علیہ السلام جنت سے روئے زمین پر تشریف لائے تو تین سو سال تک روتے رہے آخر میں حضور علیہ السلام کا وسیلہ دیا تو رب تعالی نے توبہ قبول فرمائی جیسا کہ علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ فتلقی آدم من ربہ کلمت فتاب علیہ انہ ھو التواب الرحیم کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں کہ  "حضرت آدم علیہ السلام نے زمین پر آنے کے بعد تین سو برس تک حیاء سے آسمان کی طرف سرنہ اٹھایا اگر چہ داؤد علیہ السلام کثیر البکاء (یعنی بہت زیادہ رونے والے) تھے آپ کے آنسو تمام زمین والوں کے آنسوؤں سے زیادہ ہیں مگر حضرت آدم علیہ السلام اس قدر روئے کہ آپ کے آنسو حضرت داؤد علیہ السلام اور تمام اہل زمین کے آنسوؤں کے مجموعہ سے بڑھ گئے (خازن)

طبرانی وحاکم و ابو  نعیم وبیہقی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت کی کہ جب آدم علیہ السلام پر عتاب ہوا تو آپ فکر توبہ میں حیران تھے اسی پریشانی کے عالم میں یاد آیا کہ وقت پیدائش میں نے سر اٹھاکر دیکھاتھا کہ عرش پر لکھا ہے لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں سمجھا تھا کہ بارگاہ الہی میں وہ رتبہ کسی کو میسر نہیں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام اپنے نام اقدس کے ساتھ عرش پر مکتوب فرمایا لہذا آپ اپنی دعا میں ربنا ظلمنا..... الاآیۃ کے ساتھ یہ عرض کیا اسئلک بحق محمد ان تغفرلی ابن منذر کی روایت میں یہ کلمے ہیں اللھم آنی اسئلک بجاہ محمد عبدک وکرامتہ علیک ان تغفرلی وخطیئتی یعنی یا رب میں تجھ سے تیرے بندے خاص محمد صل اللہ علیہ وسلم کے جاہ و مرتبت کے طفیل میں اور اس کرامت کے صدقہ میں جو انھیں تیرے در بار میں حاصل ہے مغفرت چاہتا ہوں یہ دعا کر نی تھی کہ حق تعالی نے مغفرت فرمائی (خزائن العرفان زیر آیت) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی

٢/ربیع الآخر ١٤٤١ھ
٣٠/نومبر٢٩١٩ء سنیچر



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney