چھوٹی بچی کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک؟

سوال نمبر 618

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
اور اگر چھوٹی بچی کسی کے جسم پر پیشاب کر دے تو وہ قرآن چھو سکتے ہیں یا نہیں؟ 
علمائے کرام جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں 

محمد شعیب رضا قادری





وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب اللھم ھدایةالحق والصواب
 چھوٹی بچی کا پیشاب بھی ناپاک ھے کچھ لوگ سمجھتے ھیں کہ دودھ پیتے بچوں کا پیشاب پاک ھے حالانکہ ایسا نہیں  انسان کا پیشاب مطلقاً ناپاک ھے خواہ وہ دودھ پیتے بچوں کا ھو یا بڑوں کا. (ملخصا فتاوی رضویہ جلددوم صفحہ١٤٦/ بحوالہ غلط فھمیاں اوران کی اصلاح صفحہ٢٣)
کپڑے یا جسم پر پیشاب کردے تو دھو کر قرآن چھو سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں ہاں اگر پہلے سے وضو نہ ہو تو وضو بھی کر لیں . لیکن غسل کی ضرورت نہیں ہے. 
  حضرت عاٸشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا سے روایت ھے وہ فرماتی ھیں کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک بچی پیش کی گٸ تو اس نے نبی کریم ﷺ کے کپڑا پر پیشاب کر دیا تو نبی کریم ﷺ نے پانی منگایا تو اس کو نچوڑ کر صاف کروایا ۔

وھو سبحانہ تعالی اعلم باصواب 

کتبہ 
العبد محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ 

دارلعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھر کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یو پی 

٣٠ ربیع النور ١٤٤١ ھجری 
٢٨ نومبر ٢٠١٩ عیسوی بروز جمعرات






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney