اگر حیض پندہ دن پر آ گیا تو کیا حکم ہے

سوال نمبر 620

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
 ایک خاتون جسے 9 دن حیض آیا فارغ ہونے کے بعد پندرہ دن بعد پھر آگیا تو کیا یہ حیض  ہے یا پھر استحاضہ ؟
سعود عطاری




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 الجواب اللھم ھدایةالحق والصواب
  دوحیض کے مابین پندرہ دن کا فاصلہ ہونا ضروری ہے چونکہ سوال میں مذکور ہے کہ پندرہ دن کے بعد دوسرا خون آیا اس لئے وہ حیض مانا جائے گا. جیسا کہ حضور صدرالشریعة بدرالطریقة علامہ امجد علی علیہ الرحمة نے تحریر فرمایا کہ دو حیضوں کے درمیان کم سے کم پورے پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ھے یوں ہی نفاس و حیض کے درمیان بھی پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ھے تو اگر نفاس ختم ھونے کے بعد پندرہ دن پورے نہ ھوۓ تھے کہ خون آیا تو یہ استحاضہ ھے
بہارشریعت حصہ دوم صفحہ ٨٢ 
وھکذا فی قانون شریعت صفحہ ٦٧


             کتبہ 
العبد محمد عمران القادری التنویری عفی عنہ 
دارالعلوم اھسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج  سدھارتھ نگر یو پی 
٩ربیع الغوث ١٤٤١ ھجری 
٧ دسمبر ٢٠١٩ عیسوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney