آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا مرنے کے بعد دوبارہ جنم ہو سکتا ہے؟

سوال نمبر 623

السلام و علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ 
کیا کسی کا دوسرا جنم ہو سکتا ہے ؟ گویا کہ دوبارہ پیداہوسکتاہے؟ اس دنیائے فانی میں یانہیں؟
ایسا عقیدہ رکھناکیساہے ؟ قرآن وحدیث یا کوئی بھی بڑی کتاب کا حوالہ دیں 
جواب جلد ازجلد دیں مہربانی ہوگی
سائل مسیح الدین قادری




وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب مرنے کے بعد دوسرا جنم نہیں ھوسکتا ۔یعنی دوبارہ پیدا نہیں ھو سکتا کیونکہ جو ایک بار پیدا ھوگیا اور موت طاری ھوگئ تواس کوعالم برزخ میں رھنا ھوگا اور عالم برزخ میں اس کے اعمال کے اعتبار سے آرام و تکلیف ھوگی ۔

اور عقیدہ رکھنا کہ دوبارہ جنم لینگے یا پیدا ھونگے اس دنیا میں تو یہ عقیدہ کفر ھے ۔

جیساکہ علامہ عبدالمصطفی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ھیں مرنے کے بعد اور قیامت کے دن سے پہلے دنیا و آخرت کے درمیان ایک اور عالم ھے جن کو عالم برزخ کہتے ھیں ۔تمام انسانوں اور جنوں کو مرنے کے بعد اسی عالم میں رھناھوتا ھے ۔اس عالم برزخ میں اپنے اپنے اعمال کے اعتبار سے کسی کو آرام ملتاھے اور کسی کو تکلیف ۔
اور آگے لکھتے ھیں ،، یہ خیال کہ مرنے کے بعد روح کسی دوسرے بدن میں چلی جاتی ھے خواہ وہ کسی آدمی کا بدن ھو یا کسی جانور کا جس کو فلا سفر  ،، تناسخ ،، اور ھندو  ،، آواگون کہتے ھیں ۔یہ خیال بالکل ھی باطل اور اس کا ماننا کفر ھے ۔
جنتی زیور صفحہ  ١٤٨  ١٤٩
ھکذافی قانون شریعت وبہارشریعت وغیرھم کتب فقہ

وھوسبحانہ تعالٰی اعلم بالصواب 
        کتبه 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 
دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریا کلاں   ڈومریا گنج 
سدھارتھنگر    یو پی 
١٠  ربیع الغوث            ١٤٤١ھ
٨ ،١١، ٢٠١٩ ء



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney