آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

غیر مسلم کا استعمال کیا ہوا برتن استعمال کرنا کیسا؟

سوال نمبر 651

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَ بَرَكاتُهُ‎ 
سوال : ہندو کا استعمال کیا ہوا برتن استعمال کر سکتے ہیں کہ نہیں ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں ۔ 
ساٸل : مجاہد حسین واحدی




وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
 جواب غیر مسلموں کے پاس حلال و حرام کا اعتبار نہیں ہوتا،وہ خنزیر و شراب سے گریز نہیں کرتے اس لئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں کے برتن استعمال کر نے سے پہلے دھونے کا حکم فرمایا ہے جیسا کہ جامع ترمذی شریف میں حدیث پاک ہے کہ

 " عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُدُورِ الْمَجُوسِ فَقَالَ أَنْقُوهَا غَسْلًا وَاطْبُخُوا فِيهَا " اھ 

یعنی سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا ، حضور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجوسیوں کی ہانڈیوں سے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ان کو دھوکر صاف کرو اور اس میں پکاؤ " اھ ( جامع ترمذی رقم : 1482 : ابواب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ، باب ما جاء في الانتفاع بآنية المشركين )
لہذا حدیث مذکورہ معلوم ہوا کہ غیر مسلم کا استعمال کیا ہوا برتن بغیر دھوئے استعمال کرنا درست نہیں ہے ۔ 

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
موبائل نمبر 7666456313



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney