• Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں
مسائل شرعیہ
  • Home
  • نماز
    • طہارت
  • حج
  • زکوۃ
  • رمضان روزہ
  • کتابیں

22 مُحَرَّم بروز جمعہ 1447ھ

آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ہومنمازآمین بالجہر کہنا کیسا ہے؟

آمین بالجہر کہنا کیسا ہے؟

SRRazmi جنوری 17, 2020 نماز
سوال نمبر 652

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ھیں علماۓ کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ 
نماز میں زور سے آمین کہنا کیسا ہے ؟
مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں ۔
بینواوتوجروا 
سائل :--محمد جاوید اشرفی




وعلیکم السلام و رحمةاللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب نماز میں زور سے آمین کہنا منع ھے ھمارے امام کے نزدیک آمین آہستہ کہنادرست ھے ۔

جیساکہ محقق اعظم امام عشق ومحبت سیدی اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ارشاد فرمایا،، آمین سب کو آہستہ کہناچاھیۓ امام ہو خواہ مقتدی خواہ اکیلا یہی سنت ھے ۔ اور مقتدی کو سب کچھ آہستہ ہی پڑھنا چاھئے ۔آمین ھو خواہ تکبیر خواہ تسبیح خواہ التحیات و درود خواہ سبحٰنک اللھم  وغیرہ 
اور آہستہ پڑھنے کے یہ معنی ھیں کہ اپنے کان تک آواز آنے کے قابل ھو ۔اور اگر آواز اصلا پیدا نہ ھوئی صرف زبان ہلی تو وہ پڑھنا، پڑھنا نہ ھوگا ۔

فتاوی رضویہ جلدسوم صفحہ ١٢٤

استاذ الفقہاء حضور فقیہ ملت علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمہ والرضوان نے ارشاد فرمایا،، 

حدیث شریف میں ھے

عن ابی ھریرة قال قال رسول الله صلی الله تعالی علیه وسلم اذا امن الامام فامنوا فانه من وافق تامینه تامین الملائکة غفرله ماتقدم من ذنبه ۔متفق علیہ
وفی روایة قال اذا قال الامام غیرالمغضوب علیھم ولاالضالین فقولوا امین فانه من وافق  قوله قول الملائکة غفرله ماتقدم من ذنبه ۔ ھذا لفظ البخاری ولمسلم نحوہ ۔

ترجمہ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا کہ رسول اللہ علیہ الصلاة والتسلیم نے فرمایا کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو۔ اس لیے کہ جس کی آمین ملائکہ کی آمین کے موافق ھوگی تو اس کے پچھلے گناہ معاف کریۓ جائیں گے ۔۔بخاری شریف ومسلم شریف 
اورایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ حضوراقدس ﷺ نےفرمایا؛؛جب امام غیرالمغضوب علیھم ولاالضالین کہے تو تم آمین کہو اس لیۓ کہ جس کا آمین کہنا فرشتوں کی آمین کہنےکے مطابق ھوگا تواس کے اس کے گزشتہ گناہ بخش دیۓ جائیں گے ۔یہ الفاظ بخاری شریف کے ہیں اورمسلم شریف میں بھی اسی کے مثل ھے ۔

بحوالہ مشکواة المصابیح صفحہ ٧٩

اس حدیث شریف سے 
دو باتیں واضح طور پرمعلوم ہوئیں ۔
اول  ۔ یہ کہ مقتدی امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھے اس لیۓ کہ اگر مقتدی کو سورہ فاتحہ پڑھنے کا حکم ہوتا تو حضوراقدس ﷺ یوں فرماتے کہ جب تم ولاالضالین کہو تو آمین کہو ۔معلوم ہوا کہ مقتدی صرف آمین کہے گا ولاالضالین کہنا امام کا کام ھے۔

دوسری   بات یہ معلوم ہوئی کہ آمین آہستہ کہنا چاھیۓ کہ فرشتے بھی آہستہ آمین کہتے ھیں اسی لیۓ ہم لوگ ان کے آمین کہنے کی آواز نہیں سنتے ہیں ۔

لھذا بلند آواز سے آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے کی مخالفت کرنا ھے ۔

بحوالہ کنزالدقائق اور بحرالرائق جلداول صفحہ ٣١٣ میں ہے  ،، امن الامام والماموم سرا ۔یعنی امام ومقتدی دونوں آہستہ آمین کہیں ۔

اور درمختار میں ہے ،، امن الامام سرا کماموم و منفرد۔ یعنی امام آہستہ آمین کہے جیسے کہ مقتدی اور منفرد ۔

انوارالحدیث صفحہ ١٩٣ 

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 
         کتبه 
العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 
بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی 
١٠  جمادی الاولی ١٤٤١ ھ
 ٧   جنوری         ٢٠٢٠ء



Join our WhatsApp Channel


اگلا مسئلہ
پچھلا مسئلہ

ملتے جلتے مراسلے

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Unknown7 مارچ، 2022 کو 12:57 AM

    فتوی تشفی بخش نہیں ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
      جواب دیں
تبصرہ شامل کریں
مزید لوڈ کریں...

ضروری معلومات

  • زکوۃ کلکولیٹر
  • فطرہ کیلکولیٹر
  • منتظمین مسائل شرعیہ

پیروکاران

ماہنامہ مسائل شرعیہ

ایک علمی و تحقیقی ماہنامہ، جو شرعی مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرتا ہے۔ مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔

📖 ماہنامہ
فالو کریں
📢 ہماری تازہ اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں!
گروپ جوائن کریں

صفحہ دیکھے جانے کی کل تعداد

5340919

مشہور اشاعتیں

سید کا مرتبہ بڑا ہے یا عالم کا؟ ‏

امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا تیجہ کرنا کیسا ہے؟

محرم کا کھچڑا (حلیم) بنانا کیسا ہے؟

مردے کو فریجر کے اندر رکھنا کیسا؟

حضور علیہ السلام کی انگوٹھی کا پتھر کونسا تھا ؟

Created By SR Razmi | Powered By SR Money Since 24/03/2019
Created By SRRazmi Powered By SRMoney

    ایک ضروری اعلان