مسجد کی دیواروں سے مل کر اونچا مکان بنانا کیسا؟

سوال نمبر 665

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
ایک سوال عرض ہے کی اگر مسجد کی دیواروں سے مل کر کسی کا گھر ہو مسجد ایک منزل ہو اور وہ اپنا گھر دو یا تین منزلہ بنا سکتا ہے کہ نہیں؟
سائل۔ بلال احمد




و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون ملک الوھاب 
صورت مسئولہ میں وہ گھر بنا سکتا ہے جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ 
مسجد سے بلند مکان بنایا جا سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں اس لئے کہ حقیقت میں کوئی مکان مسجد سے اونچا نہیں ہوسکتا اگر چہ بظاہر اونچا نظر آتا ہو کیوں کہ مسجد ظاہری دیوار کا نام نہیں بلکہ اتنی جگہ کہ جتنی مسجد بنی ہوئی ہے  تحت الثری سے ساتوں آسمان تک سب مسجد ہی ہے  
جیسا کہ در مختار مع شامی جلد اول ص ٤٨٥ پر ہے
انہ مسجد الی عنان السماء 
اور ایسا ہی فتاوی رضویہ شریف جلد سوم ص ٥٨٨ میں ہے   
خلاصہ یہی ہے مسجد سے بلند مکان بنایا جا سکتا ہے کیوں کہ ظاہری طور پر وہ مکان مسجد سے بلند ہوگا لیکن حقیقت میں کوئی مکان مسجد سے بلند نہیں ہوسکتا 
بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد اول ص 190 

واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبہ
انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney