سوال نمبر 666
السلام علیکم ورحمۃاللّٰلہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام
مکروہ وقت میں قرآن پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں؟
سائل, حفیظ الرحمن رضوی مغل سراۓ-چندولی
و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون ملک الوھاب
مکروہ وقت میں قرآن پڑھنے کو ملتوی کردینا چاہیے کیوں کہ اوقات مکروہ میں قرآن پڑھنا بھی مکروہ( تنزیہی ) ہے
جیسا کہ سیدی سرکار اعلٰی حضرت قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ
جب آفتاب قریب غروب کو پہنچے اور وقت کراہت آئے تو اس وقت قرآن کی تلاوت ملتوی کردی جائے اور اذکار الہی کیا جائے کہ اس وقت تلاوت قرآن مکروہ ( تنزیہی ) ہے فتاوی رضویہ شریف جلد دوم ص 359
واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبہ
کتبہ
انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی اکھنڈ
0 تبصرے