آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نبی کریم علیہ السلام کا غسالہ شریف کہاں استعمال کیا گیا؟

سوال نمبر 670

السلام عليكم و رحمۃاللہ و برکاتہ
میرے نبی کو جب غسل دیا گیا تھا تو جو پانی گرا تھا  وہ پانی کہاں استعمال کیا گیا  
 سائل شکیل احمد واحدی




الجواب بعون الملک الوھابــــ سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کا پانی چار شیشیوں میں بھر کر ایک شیشی حضرت جبرئیل علیہ السلام نے لیا ،
 ایک حضرت میکائیل علیہ السلا م نے ،
 ایک حضرت اسرافیل علیہ السلام نے اور ایک حضرت عزرائیل علیہ السلام نے لیا ۔ حضرت عزرائیل علیہ السلام نزع کے وقت مومنوں کے منھ میں اس میں سے ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے موت کی سختی میں آسانی ہو جاتی ہے ، حضرت میکائیل علیہ السلام منکر نکیر کے سوال کے وقت ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے جواب میں سہولت ہوتی ہے ، حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے دن ایک قطرہ چہرے پر چھڑک دیں گے اس سے قیامت کی دہشت سے امن ملے گا اور حضرت جبرائیل علیہ السلام دیدار الہی ہوتے وقت ایک قطرہ آنکھوں پر مل دیں گے جس سے دیدار خداوندی کے مشاہدے کی طاقت حاصل ہو جائے گی " اھ تحفة الواعظین
بحوالہ کیا آپ جانتے ہیں ص 14 : پہلا باب)

واللہ اعلم باالصواب
کتبہ
ناچیز محمد شفیق رضا
رضوی خطیب و امام سنی جامع مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور الھند

٢٧ جمادی الاولی ١٤٤١ھ

25/01/2020
7052569971



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney