سوال نمبر 676
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ
ہمبستری کرتے وقت میاں بیوی کپڑا اتار سکتے ہیں کہ نہیں؟
مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد محبوب عالم گورکھپوری
الجواب بعون المک الوہاب مباشرت کے دوران مرد و عورت کوئی چادر وغیرہ اوڑھ لیں برہنہ صحبت کرنا اسلامی تہذیب و ادب کے خلاف ہے
حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ :
ما نظرت او مارایت فرج رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم -"( ابن ماجہ)
یعنی میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ستر کبھی نہ دیکھا-
بعض روایات میں ہے نہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی کبھی شرمگاہ دیکھا, نہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے میرا ستر کبھی دیکھا - اس سید المحبوبین کی شرم و حیا کا خیال رہے
زوجین ایک دوسرے کے شرمگاہ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ دیکھنا زیادتی شہوت کا باعث ہے اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں - مگر اس سے نگاہ کمزور ہوتی ہے, یہ عمل اعلٰی قسم کی شرم کے خلاف ہے - اس لئے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کا اس پر عمل رہا - ( کہ آپﷺ نے ستر کبھی نہیں دیکھا)
بعض لوگ کہتے ہیں کہ بوقت صحبت دونوں کے بالکل ننگے ہونے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر صحبت کرنے سے اولاد بے شرم پیدا ہوتی ہے - اور صحبت کی حالت میں باتیں کرنے سے اندیشہ ہے کہ اولاد گونگی ہو -
غرض کہ معلم کائنات حضور اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کے اعمال شریفہ میں لاکھوں حکمتیں ہیں -
مراة المناجيح شرح مشكوةالمصابيح ج 5 ص 38
والله ورسولہ اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا
۲۹ جمادی الاول ١٤٤١ھ
25/1/2020
+918052167976
0 تبصرے