آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز کب فرض ہوتی ہے

سوال نمبر 678

کتنے سال کی عمر میں نماز فرض ہوتی ہے؟
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
نماز فرض کب ہوتی ہے یعنی کتنے سال کی عمر میں 
 مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی؟ 
سائل محمد شمشیر رضا نوری 
کشی نگر یو پی




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضور مفتی شمس الدین احمد صاحب علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ آدمی چاہے عورت ہو یا مرد جب سے بالغ ہوتا ہے اسی وقت سے اس پر نماز روزہ فرض ہوجاتا ہے عورت کم سے کم نوبرس میں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ برس میں بالغ ہو جاتی ہے اور مرد کم سے کم بارہ برس میں اور زیادہ سے زیادہ پندرہ برس میں بالغ ہوجاتا ہے

پندرہ برس کی عمر والے کو چاہے مرد ہو یا عورت شرع میں بالغ مانا جاتا ہے چاہے بالغ ہونے کی نشانیاں پائی جاتی ہوں یا نہ پائی جاتی ہوں

قانون شریعت جلد اول صفحہ نمبر 153/154
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney