آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز جنازہ پڑھنے کا طریقہ

سوال نمبر 679

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
علمائے کرام نماز جنازہ کا طریقہ ارسال فرمائیں مہربانی ہوگی؟ 



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

نماز جنازہ کی نیت
نیت کی میں نے  نماز جنازہ پڑھنے کی مع چار تکبیروں کے ثناء واسطے اللّٰہ تعالٰی کے درود واسطے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دعا واسطے اس میت کے پیچھے اس امام کے منہ میرا طرف کعبہ شریف کے اللّٰہ اکبر کہکر ہاتھ کان کی لو تک لے جائے اور ناف کے نیچے باندھ لے

نوٹ امام یہ نہ کہے کہ پیچھے اس امام کے
پھر ثناء پڑھے
سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك وجل ثنائك ولا اله غيرك
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللّٰہ اکبر کہے اور درود شریف پڑھے
درودشریف
اللهم صل على محمد وعلى ال سيدنا محمد كما صليت على سيدنا ابراهيم وعلى ال سيدنا ابراهيم انك حميد مجيد
اللهم بارك على سيدنا محمد وعلى ال سيدنا محمد كما باركت على سيدنا ابراهيم وعلى ال سيدنا ابراهيم انك حميد مجيد
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللّٰہ اکبر کہے اور مرد اور عورت کے لئے یہ دعا پڑھے

دعائے میت
اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وانثنا اللهم من احييته منا فاحيه على الاسلام ومن توفيته منا فتوفه على الايمان
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللّٰہ اکبر کہے اس کے بعد فوراً دونوں ہاتھ کھول کر سلام پھیرے پہلے دائیں پھر بائیں اسی طرح نماز مکمل کرے
عوام میں جو مشہور ہے کہ ایک ہاتھ ایک سلام پر دوسرا ہاتھ دوسرے سلام پر یہ طریقہ غلط ہے
پوری تفصیل
فتاوی رضویہ جلد 9 صفحہ 194
اگر پاگل ہو۔جو بالغ ہونے سے پہلے پاگل ہوا ہو۔یا نالغ لڑکے کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھے
اللهم اجعله لنا فرط وجعله لنا اجرا وذخراو اجعله لنا شافعاو مشفعا
اگر نابالغ لڑکی ہو تو یہ دعا پڑھے
اللهم اجعلها لنا فرط وجعلها لنا اجرا وذخراو اجعلها لنا شافعة ومشفعة

ماخوذ از بستر علالت سے قبر تک صفحہ نمبر62/63 مؤلف مولانا تاج محمد قادری واحدی اترولوی

کتبہ محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney