آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

عجوہ کھجور کے فائدے؟

سوال نمبر 687

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
علمائے کرام ارشاد فرمائیں کی عجوہ کھجور کے کیا فائدے ہیں اسلامی نقطہ نظر سے و اطباء کے نزدیک؟ 
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل عبدالقیوم سعودی




وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ
 جواب:-- عجوہ کھجور کے بیشمار فوائد احاد یث  مبارکہ میں موجود ہےحضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں شدید بیمار ہوا نبی کریمﷺ میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور آپ نے اپنا دست مبارک میری چھاتیوں کے درمیان رکھا اور اتنی دیر تک رکھا کہ میں نے اپنے قلب میں آپ کے دست مبارک کی خنکی (ٹھنڈک) محسوس کی‘ اس کے بعد آپ نے فرمایا: تم کو قلب کی شکایت ہے‘ جاؤ حارث بن کلدہ رضی اللہ عنہ کے پاس جاکر اپنا علاج کراؤ جو بنو ثقیف کا بھائی ہے اور وہ طبیب ہے‘ پس اسے چاہئے کہ مدینہ طیبہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر اور انہیں ان کی گھٹلیوں سمیت پیس لے اور ان کا مالیدہ سا بناکر تمہارے منہ میں ڈالے“۔ (ابوداؤد کتاب الطب باب فی تمر العجوة)

عجوہ کھجور اور فرموداتِ نبی اکرم ﷺ : کھجور کا استعمال طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اہم ہے۔ عجوہ کھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے۔ اس کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بویا تھا۔ یہ خصوصیت صرف مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے۔عجوہ کھجور حضور ﷺکی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی‘ یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین‘ انتہائی لذیذ‘ مفید سے مفید تر‘ قیمتاً بہت ہی عالی اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے۔ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر روز صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے، اس دن اسے زہر اور جادو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر : 1906 )

اسی طرح حضرت عائشہ ؓ سے مروی ایک دوسری روایت میں ہے کہ
” رسول اللہ ﷺ نے فرمایا” عالیہ کی عجوہ کھجوروں میں شفاء ہے اور وہ زہر وغیرہ کے لئے تریاق کی خاصیت رکھتی ہیں‘ جب کہ اس کو دن کے ابتدائی حصہ میں (یعنی نہار منہ کھایا جائے)۔“ (مسلم‘ کتاب الاشربة‘ باب فضل تمر المدینة) ایک اور حدیث میں آپﷺنے فرمایا: عجوہ جنت سے ہے اور اس میں جنون سے شفا ہے“۔(ابن ماجة‘ ابواب الطب‘ باب الکمأة والعجوة)

”حضرت ابو ہریرہرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ا نے فرمایا : عجوہ جنت کی کھجور ہے اور اس میں زہر سے شفاء ہے اور کمأة (کھنبی) من (کی ایک قسم) اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے“۔(مشکوٰة‘ کتاب الاطعمة‘ فصل ثانی کی آخری حدیث‘ ترمذی‘ کتاب الطب‘ باب ما جاء فی الکمأة والعجوة اس کے علاوہ عجوہ کھجور دل کی بیماری نیز پیٹ کی بیماری میں بہت مفید ہے

والله اعلم
کتبہ 
محمد احمد گونڈوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney