آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ناپاک کپڑا دھلنے کے بعد پاکی کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 689

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا ناپاک کپڑا ( مثلاً منی لگا کپڑا )دھلنے سے آدمی ناپاک ہوجاتا ہے اور اس پر غسل فرض ہوجاتا ہے؟
سراج احمد نظامی گونڈوی




وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
 ناپاک کپڑا دھلنے سے غسال جامہ پر مطلقاً غسل فرض نہ ہوگا ہاں اس نجاست کا اثر یا اس نجاست سے لگ کر پانی یا بدن کے جس کسی حصہ پر پڑے گا تو اس کو دھلنے کا حکم ہے اس لئے احتیاط کرنا چاہئے کہ کپڑے پر جہاں منی لگی ہو پہلے اسے دور کرے بعدہ تمام کپڑے پر پانی ڈالے اور دھلے 

اب اگر بعدہ استخراج منی غسل کر لیا پھر کسی وجہ سے منی لگ گئی جیسے کپڑے میں لگی تھی اور بدن پر لگ گئی تو اسی جگہ کو دھو ڈالے پورے بدن کو غسل دینا فرض نہیں ہاں مستحب ہے ایسے ہی کسی دوسرے کی منی لگی یا عورت حائضہ تھی اور خون کا اثر اسکے بدن پر آیا تو بھی غسل فرض نہیں اس جگہ کا دھو ڈالنا کافی ہے
 اگر بدن کے تمام حصہ پر نجاست کی چھنیٹیں پڑی ہیں تو جب بھی غسل واجب نہ ہوگا البتہ تمام بدن پر پانی بہانا ضرور ی  ہوگا. 
واللہ اعلم 
مزید بہارشریعت
             کتبہ
 محمد جوادالقادری لکھیم پوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney