سوال نمبر690
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ قمر در عقرب کی تاریخ میں شادی کرنا کیسا ہے مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔
سائل :- محمد صغیر احمد رضوی نیپال
جواب : جس تاریخ میں قمر در عقرب ہوتا ہے اس تاریخ میں شادی بیاہ کو برا ماننا شرع کے خلاف ہے کہ یہ نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں اور کلنڈر میں قمر در عقرب نجومیوں کے خیالات کی بنا پر لکھا ہوتا ہے جیسا کہ فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " قمر در عقرب یعنی چاند جب برج عقرب میں ہوتا ہے تو سفر کرنے کو برا جانتے ہیں اور نجومی اسے منحوس بتائے ہیں اور جب برج اسد میں ہوتا ہے تو کپڑے قطع کرانے اور سلوانے کو برا جانتے ہیں ایسی باتوں کو ہرگز نہ مانا جائے یہ باتیں خلاف شرع اور نجومیوں کے ڈھکوسلے ہیں " اھ ( بہار شریعت حصہ 16 ص 258 )
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ
اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
موبائل نمبر 7666456313
0 تبصرے