آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کافروں کو ، امت، کہنا کیسا؟

سوال نمبر 693

السلام عليكم و رحمۃاللہ و برکاتہ
سوال کیا کافر بھی حضور علیہ السلام کی امت ہیں؟
سائل حافظ محمد رضا پٹنہ بہار




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَۃ اَللهِ وَبَرَكاتُہ

الجواب بعون الملک الوہاب کافر ہوں یا یہود و نصاریٰ سب کے سب حضور علیہ السلام کی امت ہیں ان کو حضور علیہ السلام کی امت دعوت کہہ سکتے ہیں لیکن اجابت نہیں کیونکہ امت کی دو قسمیں ہیں (١)امت اجابت (٢) امت دعوت

 (١)جملہ مومنین کو امت اجابت  کہتے ہیں. 
(٢)کافر ومشرک یہود نصاریٰ شیعہ وہابی وغیرہ فرقہائے باطلہ کو امت دعوت کہتے ہیں. جیسا کہ سرکار اعلٰی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں خبثائے مبتدعین مثل وہابیہ ورافضیہ وغیر مقلدین امت اجابت سے نہیں کافروں کی طرح امتِ دعوت سے ہیں، (فتاوی رضویہ جلد ١٤/ص ٢٨٦مترجم)

نیز فرماتے ہیں "بدعتی اگرچہ اہل قبلہ سے ہے لیکن امت اجابت میں نہیں بلکہ وہ مثل کفار  امت دعوت میں سے ہے" (فتاوی رضویہ جلد ١٤/ص ٢٨٧ مترجم)

 واللہ اعلم بالصواب

           کتبہ
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney