آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کفار کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی؟

سوال 697

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کافر کے نابالغ بچے جنتی ہیں یا جہنمی؟
حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئیں 
محمد افضل سدھارتھ نگر





و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملك الوهاب 

 حضور فقیہ ملت فرماتے ہیں کہ کافر کے نابالغ بچوں کے جنتی و جہنمی ہونے میں علمائے کرام کے درمیان اختلاف ہے بعض کہتے ہیں جنتی ہیں 

اور بعض کے نزدیک جہنمی اور اس اختلاف کی بنیاد پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے خاموشی اختیار کی ہے اور ان کے ثواب و عذاب کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی 

جیسا کہ رئیس المحدثین عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی کتاب تکمیل الایمان اردو صفحہ ۶۷۔میں ہے 
کہ مشرکین کے اطفال متعلق امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے توقف کیا اور انہوں نے دلائل میں تعارض کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہے 
اور ان کے ثواب و عذاب کے متعلق بھی کوئی واضح رائے قائم نہیں کی 

لیکن بعض علماء کا خیال ہے ایسے بچے دوزخ میں جائیں گے اور بعض کہتے ہیں بہشت میں ۔

محمد بن الحسین فرماتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالٰی کسی کو بے گناہ عذاب نہیں کرتا اس لئے یہ بچے مسئول نہیں ہونگے 

(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر ۳۲)

کافر کا نابالغ بچہ جو فوت ہوا ہے اس کے 
جنتی و جہنمی ہونے میں امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے توقف فرمایا ہے 

واللہ تعالیٰ اعلم

کــتـبـہ

محمد الطاف حسین قادری
 خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگا لکھیم پورکھیری یوپی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney