آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نماز میں تسمیہ پڑھنا کیسا

سوال نمبر 712

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ تسمیہ یعنی نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع رکعت میں پڑھنا سنت ہے یا ہر رکعت میں سنت ہے یا مستحب حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی محمد جمال الدین نوتلہ بازار ضلع بھرائچ شریف




وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته

الجواب بعون المک الوہاب

سورہ فاتحہ کے شروع میں بسم الله الرحمن الرحیم پڑھنا سنت ہے اور اس کے بعد اگر کوئی سورت اول پڑھے تو اس پر بسم الله کہنا مستحب ہے
اور کچھ آیتیں کہیں اور سے پڑھے تو اس پر کہنا مستحب نہیں٬  
 اور قیام کے سوا  رکوع و سجود و قعود کسی جگہ بسم الله پڑھنا جائز نہیں کہ وہ آیت قرآنی ہے اور نماز میں قیام کے سوا کسی جگہ کوئی آیت پڑھنی ممنوع ہے٬

{فتاوی رضویہ جلد 6 صفحہ 350 رضا فاؤنڈیشن لاہور}

والله تعالیٰ اعلم باالصواب

   کتبــــہ
محــــمد معصــوم رضا نوری
منگلور کرناٹک انڈیا 
۲۴ جمادی الآخر ١٤٤١ھ
19/2/2020
+ 918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney