آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

روڈ پر پائپ بچھا تھا گاڑی سے پائپ پھٹ گیا تو جرمانہ لینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 714

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
زید کھیت میں پانی چلا رہا تھا اور پائپ سڑک  پر بچھا رکھا  تھا" بکر موٹر سائیکل لیکر جا رہا تھا پائپ پر بکر موٹر سائیکل چڑھا دیا جس سے پائپ پھٹ گئی زید جرمانہ مانگ رہا ہے؟
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل شعبان علی۔




وعلیکم السلام ور حمة الله وبركاته 
الجواب بعون المک الوہاب
صورت مسئولہ میں 
زید کا بکر سے جرمانہ مانگنا درست نہیں 
 کیوں کہ  ظاہر ہے کی سڑک  پائپ بچھانے کے لیئے نہیں بلکہ لوگوں کے آمد ورفت اور  گاڑیاں گزارنے کے لیئے بنایا جاتا ہے_ 

حکیم الامت حضرت علامہ مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمہ  مراة المناجيح میں حدیث شریف تحریر فرماتے ہیں کہ 
حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبئ کریم رؤف الرحیم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ایمان کی چند شاخیں ہیں اور ان میں سب سے ادنیٰ یہ  کہ تکیلف دہ چیز کا راستے سے ہٹانا ہے_
جیسے کہ پتھر اینٹ یا لکڑی وغیرہ کہ جس سے لوگ الجھیں ٹھوکر کھائیں اسے دور کر دینا ثواب ہے 

(مراة المناجيح جلد اول صفحہ 46ایمان کا بیان)

{مطبوعہ شبیر برادرز  اردو بازار لاہور}

خلاصہ) اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا چاہئیے ناکہ رکھنا چاہئیے اور پائپ کا راستے پر بچھانا گویا آنے جانے والوں کو تکلیف دینا ہے جوکہ درست نہیں ہے ؛ 

انتباہ ؛ زید کو چاہئے تھا کہ اگر راستے سے پائپ لے جانا تھا تو  زمین  کو کچھ حد تک کھود کر پائپ اس سے گزار لیتا اور بعدۂ اس گڈھے کو اچھے سے مٹی سے بھر دیتا جیسا کہ  پہلے تھا تاکہ آنے جانے والوں کو تکلیف نہ ہو اور عموماً لوگ اپنے پائپ کی حفاظت کے لئیے ایسا ہی کرتے ہیں یہ فقیر کا مشاہدہ ہے_

و اللہ تعالٰی اعلم

    کتبـــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری 
منگلور کرناٹک انڈیا 
۲۲ جمادی الآخر ١٤٤١ھ
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney