سوال نمبر 715
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
بعدہ سلام عرض ہے کہ جب کوئی مرجاتا ہے تو بعض جگہ لوگ کہتے ہیں کہ حافظ صاحب قبر کی مٹی پڑھ دو تو اب کیا قبر کی مٹی پڑھنا درست ہے اور اگر درست ہے تو پھر کیا پڑھا جائے گا قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت ہو؟ محمد عبدالقدوس واسطی بہرائچ شریف
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ تعالیٰ و برکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو قبر کی مٹی پڑھنا یہ تو نظر سے نہیں گزرا البتہ قبر کے اندر کچھ مٹی پر قل ؟
پڑھ کر اندر رکھنا جائز و مستحسن ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ
پہلے چند کنکریوں پر سورہ قل پڑھ کر قبر میں رکھنا جائز و مستحسن ہے کہ باعث رحمت وبرکت ہے
فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ نمبر 449
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ
محمد الطاف حسین قادری
خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی
ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی
ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند
0 تبصرے