آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حقہ پینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 726

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ حقہ پینا کیسا ہے ؟ مدلل بتائیں مہربانی ہوگی ۔ 
المستفتی : عبد اللہ عمر 




جواب
 جس حقہ میں ناپاک یا نشہ آور چیزیں نوش کی جاتی ہیں وہ بالا تفاق حرام ہے اس میں کسی کا اختلاف نہیں ، لیکن جس حقہ ، بیڑی سگریٹ وغیرہ تمباکو نوشی کا رواج ہے اس کی حرمت متفق علیہ نہیں ہے ۔ اکثر علماء فقہاء کی رائے جواز کی ہے جیسا کہ فتاوی شامی میں ہے کہ " فیفھم حکم التنباک وھو اباحة علی المختار والتوقف وفیه اشارۃ الی عدم تسلیم اسکارہ وتفتیرہ واضرارہ " اھ فتاوی شامی ج 5 ص 407 : کتاب الا شربۃ ) یعنی اصل اشیاء میں اباحت یا توقف ہے اس قانون کے مطابق تمباکو کا حکم سمجھ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ مختار قول کے مطابق اباحت ہے یا تو قف اور اس میں اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ یہ نشہ آور اور فتور پیدا کر نے والا اورضرر رساں نہیں ہے ۔ اور تفصیل درکار ہو تو امام اہلسنت کا رسالہ " حقة المرجان لمھم حکم الدخان " کا مطالعہ کریں ۔


 واللہ اعلم باالصواب 
کریم اللہ رضوی 
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney